صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی
Browsing Category

تعلیم و روزگار

مہاراشٹر کی پانچ بڑی پیاز منڈیوں میں ہڑتال

ناسک : ریاست کی سبھی پانچ اہم پیازمنڈیوں میں ایک ساتھ ہڑتال ہو گئی ہے ۔ اس میں لاسل گائوں ، منماڈ ، پمپل گائوں سمیت کئی بڑی منڈیاں شامل ہیں ۔ منڈیوں سے جڑے تاجروں اور دیگر افراد حکومت کے نئے قانون کی مخالفت کررہے ہیں ۔ بند کی وجہ سے…

دھاراوی میں عرس مولا علی کے اختتام پر تعلیمی کانفرنس

ممبئی : اتوار 25  ؍ نومبر نو بجے شب باسٹھواں عرس پیر مولا علی شاہ کے اختتام پر ٹرسٹ نے ایک تعلیمی کانفرنس کا دھاراوی میں انعقاد کیا ۔ اسے درگاہ انتظامیہ کمیٹی جس میں خصوصی طور سے محمد اکرم خان حاجی بھائی پیش پیش تھے نے علاقے کے لوگوں…

مراٹھا و دیگر پسماندہ طبقات کو ریزرویشن پر کوئی اعتراض نہیں

مالیگاؤں:(عامر ایوبی) ریاست میں مراٹھا سماج اور دیگر سماج و طبقات کو ریزرویشن دیا گیا ہے ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن ہمارا مطالبہ یہ ہیکہ حکومت مسلمانوں کو بھی ریزرویشن دے اس طرح کا پر زور مطالبہ جمعیتہ علماء مالیگاؤں(محمود…

وزیر نے حفاظتی اہلکار کے تبادلہ کی سفارش کی

ممبئی : حکومت مہاراشٹر میں وزیر برائے داخلہ رنجیت پاٹل اپنے ایک حکمنامہ کے سبب تنازعہ میں گھرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ انہوں نے انتظامیہ سے ایک سلامتی اہلکار کو اس کی پسندیدہ جگہ پر پوسٹ کرنے کو کہا ہے ۔ ان کے اس حکم نامہ کے بعد بی ایم سی…

 ایم پی جے نے ریاستگیر سطح پر سچر ڈے منایا

ممبئی : موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس ایک ملک گیر عوامی تحریک ہے جو لوگوں کو انصاف دلانے اور معاشرے میں امن قائم کرنے کے لئے کوشاں ہے - سچر کمیٹی نے اپنی  رپورٹ میں مسلم برادری کو پسماندگی کے دلدل سے نکالنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت…

سماجی کارکن مدرس شیخ عبدالرحیم ’ڈاکٹر رفیق زکریا ‘ایوارڈ کیلئے منتخب

سلوڑ : (نامہ نگار) روزنامہ دویا وارتا اور ہفتہ روزہ کشمکش بیڑ کی جانب سے اورنگ آباد کے مشہور ومعروف سماجی کارکن و ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے ریاستی صدر مدرس شیخ عبدالرحیم کا ’ڈاکٹر رفیق زکریا‘ ایوارڈ کیلئے انتخاب عمل میں آیا ۔ شیخ…

مختلف سرکاری اسکیموں سے استفادہ کیلئے ’مہا۔ لابھارتی پورٹل‘پر اپنا نام رجسٹر کریں:  راہول ریکھا وار

دھولیہ : (نامہ نگار)عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اور چھوٹے موٹے کاروبار ، اسکالرشپ مالی امداد وغیرہ ملنے کیلئے مختلف ڈپارٹمنٹ سے منسلک سرکاری یوجناؤں (اسکیموں) کو انٹرنیٹ / ویب سائٹ کی سرکاری یوجناؤں سے آپ کو آپ کی فیملی کو فائدہ مل…

اقلیتی نوجوانوں کیلئے پولس بھرتی سے قبل ٹریننگ پروگرام

ناندیڑ:(منتجب الدین) حکومتِ مہاراشٹر کے محکمہ اقلیتی ترقیات کی جانب سے پولس بھرتی سے قبل ٹریننگ دینے کا کام اسکیم کے تحت دیا جاتا ہے۔ اسکیم کے تحت اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے مسلم ، سکھ ، عیسائی ، بودھ ، پارسی ، جین اور یہودی طبقہ کے…

رئیس اسٹڈی سینٹر میں جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد

بھیونڈی :(عارِف اگاسکر) یشونت رائوچوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی ناسک کے زیر انصرام سردار حاجی امیر رئیس ہائی اسکول و جونیئرکا لج اسٹڈی سینٹر میں گزشتہ سال مئی  ۲۰۱۷  میں منعقدہ  بی اے سال سوم کے امتحان میں کامیاب طلبہ کو ان کی ڈگریاں…

پولس بھرتی کی تربیت کے لئے اقلیتی امیدواروں کا انتخاب

مالیگاؤں:(عامر ایوبی) امسال (2018/2019) میں بھی حکومت مہاراشٹر کی جانب سے اقلیتی بے روزگار نوجوانوں کے لئے "پولس سپاہی بھرتی" کی تیاری کے لئے 50 روزہ مفت تربیت کا اہتمام ریاست بھر میں کیا گیا۔اس تعلق سے حکومت مہاراشٹر نے ایک اخباری…