صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مہاراشٹر کی پانچ بڑی پیاز منڈیوں میں ہڑتال

حکومت کے نئے قانون برائے فروخت سے تاجر ناراض 

1,232

ناسک : ریاست کی سبھی پانچ اہم پیازمنڈیوں میں ایک ساتھ ہڑتال ہو گئی ہے ۔ اس میں لاسل گائوں ، منماڈ ، پمپل گائوں سمیت کئی بڑی منڈیاں شامل ہیں ۔ منڈیوں سے جڑے تاجروں اور دیگر افراد حکومت کے نئے قانون کی مخالفت کررہے ہیں ۔ بند کی وجہ سے منڈیوں میں نیلامی نہیں ہو رہی ہے جس کے سبب پیاز اگانے والے کسانوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ حکومت مہاراشٹر نے کسانوں کی پیداوار کی خریدو فروخت قانون میں تبدیلی کی ہے ۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ نئے تبدیل شدہ قانون سے کسان ، تاجر اور کمیشن ایجنٹ سمیت مزدوروں کے روزگار پر بھی اثر پڑے گا ۔ اس لئے منڈی میں ہڑتال کا اعلان کی گیا ہے ۔ حکومت مہاراشٹر قانون لانے جارہی ہے کہ کوئی بھی تاجر کسانوں سے راست اس کے گھر یا باہر سودا کرسکتا ہے ۔ اس پر مارکیٹ سے جڑا ضابطہ نافذ نہیں ہوگا ۔ اس قانون کی کئی جگہوں پر مخالفت کی جارہی ہے اور تاجروں کی تنظیم ویاپاری منڈل اپنے مطالبات حکومت تک پہنچانے کی کوشش میں ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.