گرم شیرے میں گرنے سے دوسالہ معصوم کی موت
اورنگ آباد : مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں گلاب جامن کے گرم شیرے میں دو سال کے بچے کے گرنے سے اس کی المناک موت ہوگئی ۔ حادثہ اتوار کے دن کا ہے ۔ پیٹھن گیٹ کے دلال واڑی پر ایک مذہبی تقریب کے موقعہ پر کھانا تیار کیا جارہا تھاجہاں نزدیک میں ہی دو سال کا راج ویر نتن میگھوالے کھیل رہا تھا ۔وہاں ایک برتن میں شیرہ کھولایا جارہا تھا۔بچہ کھیلتے ہوئے اس برتن میں گر گیا۔آناًفاناً اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی ۔ کرانتی چوک پولس نے حادثاتی موت کا معاملہ درج کرکے اس کی تفتیش شروع کردی ہے ۔ بچہ کے سرپرستوں کا کہنا ہے انہیں کچھ پتہ نہیں بچہ اس میں کیسے گر گیا ۔ سینئر انسپکٹر انیل گائیکواڑ نے بتایا ہم معاملہ کی تفتیش کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مشتبہ موت کا معاملہ نہیں معلوم ہوتا ہےلیکن لاپرواہی کے سبب مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے ۔