Author
🌎 ورلڈ اُردو نیوز 🌎
دور جدید کے نئے مواصلاتی انقلاب کے زمانے میں ہر شخص خبروں کی نئی ویب سائٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کی جستجو کرتا ہوا نظر آتا ہے ۔ ورلڈ اردو نیوز ان کی متلاشی نگاہوں کی منزل ہے ۔ جو انشااللہ اردو میڈیا میں نئے تحقیقاتی صحافت کے دور کی داغ بیل رکھنے کا سبب بنے گا ۔ ورلڈ اردو نیوز ڈاٹ کام کی ویب سائٹ میں پیش کی گئی خبروں کی تحقیق ہماری ٹیم ہر زاویہ سے کرتی ہے تاکہ سچائی کو قارئین کے سامنے لانے کا نکتہ چھوٹ نہ جائے ۔ جرائم کی سبھی خبروں کو سرسری طور پر دیکھنے سے وہ ایک عام جرائم کی کہانی معلوم ہوتی ہے لیکن جب ہم اس کی تہہ میں جاتے ہیں تو اس میں حقائق پس پردہ ہوتے ہیں جسے عوام جاننا چاہتے ہیں ۔ ہماری تحقیقاتی ٹیم ساری مخفی حقیقتوں کو ڈھونڈ کر اسے قارئین کے سامنے پیش کرنے کیلئے پابند عہد ہے ۔ ہم کسی بھی مسئلہ کے دو پہلوئوں کو سامنے رکھ کر خبر نگاری کی ذمہ داری ادا کرتے ہیں ۔ ہم کسی بھی خبر میں اس بات کا خیال رکھتے ہیں فریقین کی باتیں سنی جائیں جن کا اس خبر سے تعلق ہے اور ان کی رائے کا احترام کرتے ہوئے اسے پیش کیا جائے ۔ ورلڈ اردو نیوز ڈاٹ کام ایک تمہید ہے ان لوگوں کو ایک ایسی جگہ فراہم کرنے کا جو جرائم کے خلاف سچ بولنا اور سچ سننا اور دیکھنا چاہتے ہیں ۔ مختصر یہ کہ وقت اس بات کا تعین خود ہی کردے گا کہ ہم نے اپنے قارئین پر غیر معمولی اثرات مرتب کئے ہیں ۔