صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

الیکشن فلائنگ اسکواڈ نے 25 کروڑ کے سونے اور چاندی کے زیورات ضبط کیے

299,058

الیکشن فلائنگ اسکواڈ نے تلنگانہ میں سونے اور چاندی کے زیورات کی بھاری مقدار ضبط کی ہے۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شمس آباد میں 34.78 کلو سونا اور 43.60 کلو چاندی کے زیورات ضبط کئے گئے۔

حیدرآباد : تلنگانہ کی دارالحکومت میں بھاری مقدار میں سونے اور چاندی کے زیورات کی اسمگلنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ الیکشن فلائنگ اسکواڈ نے 34.78 کلو سونا اور 43.60 کلو چاندی کے زیورات ضبط کیے۔ ایک اور معاملے میں ڈی آر آئی حکام نے چوٹ اپل میں 5.96 کلو سونا ضبط کیا۔معلومات کے مطابق جمعہ کو انتخابی فلائنگ اسکواڈ نے شمس آباد ہوائی اڈے پر 34.78 کیلو سونا اور 43.60 کلو چاندی کے زیورات کو ضبط کیا جو ممبئی سے حیدرآباد سمگل کیا گیا تھا۔ مشتبہ افراد کے پاس کوئی رسید نہ ہونے کی وجہ سے زیورات کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

آر جی آئی اے پولیس کی تفصیلات کے مطابق فلائنگ اسکواڈ کو اطلاع ملی کہ راجستھان اور ممبئی سے حیدرآباد کے تاجروں نے کارگو پروازوں میں سامان کے طور پر بھاری مقدار میں سونے اور چاندی کے زیورات لے جارہے تھے۔ اس کے بعد شمس آباد ایرپورٹ پر نگرانی رکھی گئی۔ جب گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی تو دو کاریں زیورات کے ڈبوں سے بھری ہوئی پائی گئیں۔ پولیس کا اندازہ ہے کہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت 25 کروڑ روپے سے زیادہ ہوگی۔

ایک اور معاملے میں ڈی آر آئی حکام نے جمعرات کو یادادری ضلع کے چوٹ اپپل منڈل میں پنٹنگی ٹول پلازہ پر 5.96 کلو سونا ضبط کیا۔ اطلاع ملی تھی کہ چار لوگ 35 تولے سونا کولکتہ سے ایک کار میں حیدرآباد لا رہے تھے۔ اس کے بعد ڈی آر آئی اہلکاروں نے گاڑی کو ٹول پلازہ پر روک کر تلاشی لی۔ اس دوران سونا برآمد ہوا۔ اس کی قیمت تقریباً 4.31 کروڑ روپے بتائی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.