صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مہاراشٹر:نویدالحق خان بال بھارتی شعبہ اُردو کے دوبارہ اسپیشل آفیسر مقرر

239,512



مہاراشٹر بال بھارتی شعبہ اُردو کے( سبکدوش )اسپیشل آفیسر نویدالحق خان کو اُن کے عہدہ پردوبارہ مقرر کیاگیا ہے۔ نوید الحق انعام الحق خان، ریٹائرڈ اسپیشل آفیسر اردو، ٹیکسٹ بک بورڈ، پونے،سے گزشتہ سال سبکد وش ہوئے تھے۔
محکمہ ٹیکسٹ بک بورڈ، بال بھارتی پونے نے ان کا عہدہ بطور اسپیشل آفیسر (اردو)، مقررکیاہے،انہیں 01.04.2024 سے 31.03.2025 تک عہدہ دیاگیاہے۔اور انہوں نے 15،اپریل کو عہدہ سنبھال لیا۔


ذرائع کے مطابق انہیں اس کے علاوہ شعبہ عربی اور فارسی کا اضافی چارج بھی سونپاگیا ہے۔دراصل امسال نیا نصاب نافذ کیاجارہاہے اور نویدالحق کے سبکدوش ہونے کے بعد کسی کو اب تک نیا عہدہ نہیں سونپاگیا تھا۔عارضی طورپر تقریباً دوسال سے سبکدوش آفیسر مومن احمد دیکھ بھال کرتے تھے۔
واضح رہے کہ نویدالحق تین عشرے کی خدمات کے بعد سبکدوش ہوئے ،لیکن نیے نصاب کے نفاذ اور شعبہ اُردو کے متاثر ہونے کے پیش نظر انہیں دوبارہ عہدہ پر مقرر کیاگیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.