صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

سابق کانگریسی وزیراعلی اے آر انتولے کے دامادمُشتاق انتولےکی پیرکواین سی پی( اجیت گروپ ) میں شمولیت

127,407

سابق کانگریسی وزیراعلی اے آر انتولے کے دامادمُشتاق انتولےکی پیرکواین سی پی( اجیت گروپ ) میں شمولیت
راشٹر وادی کانگریس( اجیت دادا ) ایک مصدقہ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق سابق ایم ایل سی اور مہاراشٹر پالیوشن کنٹرول بورڈ کے سابق چیئر مین مشتاق انتولے بروزپیرکوایک تقریب میں راشٹر وادی کانگریس( اجیت دادا ) میں شامل ہونگے۔ واضح ہو کے مُشتاق انتولے ریاست کے سابق وزیر اعلی اور ملک کے ممتاز سیاسی رہنما بیرسٹر عبدا لرحمان انتولے کے داماد ہیں۔
مُشتاق انتولے 1990 تا 2010 کے طویل عرصے تک مہاراشٹرا پردیش کانگریس کے نائب صدر يا جنرل سیکرٹری کے اہم منصب پر فائز رہے ہیں ۔ اسی عرصے میں وہ 6 سال ایم ایل سی رہے اور 3 سال تک مہاراشٹر پولیوشن کنٹرول بورڈ کے چیئرمین بھی رہے ہیں ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ موجودہ دور میں ریاستی کانگریس پارٹی نے کوکن کی کانگریس کو کبھی طاقت دینے یا مضبوط کرنے کی کوشش نہیں کی جس کے سبب کوکن کے کانگریسی حلقوں میں جمود سا طاری ہو گیا تھا۔

اسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے میں نے گزشتہ ہفتہ شری وردھن، مھسلا، موربا اور مروڈ کا دورہ کیا اپنے سیکڑوں ساتھیوں سے ملاقات کی اور اتفاقِ رائے سے راشٹر وادی کانگریس(اجیت دادا ) میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا گیا۔
اُمید کی جا رہی ہے کہ مشتاق انتولے جیسے تجربہ کار اور سینئر سیاسی لیڈر کے راشٹر وادی کانگریس( اجیت دادا ) میں شمولیت کے سبب پارٹی کو بھی طاقت ملیگی اور کوکن کی سیاست میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا۔راشٹر وادی کانگریس( اجیت دادا پوار گروپ) کا منشور بھی جاری ہوگا۔
بروز پیر 22 اپریل 2024 کی صبح ساڑھے گیارہ بجے وانکھیدے اسٹیڈیم سے منسلک گروا رے پویلین میں یہ اہم تقریب کا انعقاد ہو رہا ہے۔
پارٹی کے قومی صدر اجیت دادا پوار، مہاراشٹر اکائی کے صدر سنیل تٹکڑے ،جنرل سیکرٹری پرفل پٹیل اور ، چھگن بھجبل, حسن مشرف ، بابا صدیقی, نجیب مُلّا اور راشٹر وادی کانگریس (اجیت دادا ) کے تمام سینئر لیڈران اور پارٹی کے ذمے داران کے شریک ہوں گے۔

Show quoted text

Leave A Reply

Your email address will not be published.