صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مختلف سرکاری اسکیموں سے استفادہ کیلئے ’مہا۔ لابھارتی پورٹل‘پر اپنا نام رجسٹر کریں:  راہول ریکھا وار

1,162

دھولیہ : (نامہ نگار)عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اور چھوٹے موٹے کاروبار ، اسکالرشپ مالی امداد وغیرہ ملنے کیلئے مختلف ڈپارٹمنٹ سے منسلک سرکاری یوجناؤں (اسکیموں) کو انٹرنیٹ / ویب سائٹ کی سرکاری یوجناؤں سے آپ کو آپ کی فیملی کو فائدہ مل سکتا ہے اور کون سی یوجنا (اسکیم) آپ پر لاگو ہوتی ہے یا آپ اس اسکیم کیلئے فٹ ہیں تو اب گھر بیٹھے ہی آپ کو ان یوجناؤں کی مفصل معلومات ملے گی ۔ اس کے لئے آپ انٹرنیٹ کے ذریعے http:/mahalabharti.in اس ویب سائٹ پر جاکر اس میں دیئے گئے نمونہ فارم پر اپنی ذاتی معلومات کو بھرنا ہے ۔ اس عمل کے فوراً بعد ہی آپ کو سرکاری یوجناؤں کی مختلف ڈپارٹمنٹ کی فہرست معلوم ہوجائے گی ۔ آپ جس یوجنا میں فٹ ہوتے ہیں یا لائق ہیں اس یوجنا کے عریضے کی کانہ پوری کرکے آپ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ ایسی معلومات ضلع کلکٹر راہول ریکھا وار نے دی ہے۔ اگر یوجناؤں کے تعلق سے کچھ مشکلات پیش آئے تو اپنے قریبی MSCIT سینٹر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس سے قبل اگر آپ نے کسی سرکاری اسکیم سے فائدہ لیا ہے تب بھی آئندہ نئی متعارف یوجنا کیلئے اسی ویب سائٹ پر سے آپ کو معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔ اپنا نام اور نمبر رجسٹر کرنے کے بعد موبائیل کے ذریعے آپ کو Message مل جائے گا ۔ عوام ان تمام مختلف سرکاری یوجناؤں سے فائدہ اٹھائیں اور معلومات بھی لیتے رہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.