صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

 میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جماعتِ اِسلامی ناگپور کے زیرِ اہتمام21؍نومبر کو دو مقامات پر عطیہ خون کیمپ

1,480

ناگپور : جماعتِ اسلامی ناگپور کے ناظم شہر ڈاکٹر انوار صدیقی نے خون کے عطیہ کیمپوں کے حوالے سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے  کہا کہ خون اللہ ربّ العزّت کا بیش قیمتی تحفہ ہے ، اِنسان کے عنصر ہی اسکی تخلیق کرتے ہیں ۔ کئی بار متعدّد لوگوں اور مریضوں کو اس کی بہت ضرورت پڑتی ہے ۔ ہمارے ملک میں ہر سال 40 ملین یونٹس خون کی ضرورت پڑتی ہے ، لیکن  صرف 5 لاکھ یونٹس خون ہی  بذریعہ عطیہ جمع ہو پاتا ہے ۔

لہٰذا بار بار عطیہ خون کیمپوں کے ذریعہ خون جمع کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ خون کا عطیہ کئی لوگوں کو زندگی کی سوغات دیتا ہے ۔ قرآن کریم کے مطابق کسی کی زندگی بچانا بہت ہی ثواب کا کام ہے ۔ اس کتاب الٰہی کی سورۃ المائدہ ، آیت 32 کے مطابق آللہ رب العالمین فرماتے ہیں کہ "اور جِس نے ایک اِنسان کی جان بچائی اُس نے گویا پوری انسانیت کی جان بچائی” ۔

ایک صحت مند شخص میں تین بوتل اضافی خون کا ذخیرہ ہوتا  ہے ، وہ 3 ماہ کے وقفہ سے ایک بوتل خون کا عطیہ کر سکتا ہے ۔ خون کا عطیہ18 سال سے زیادہ عمر کے  افراد کر سکتے ہیں ۔

خون کا عطیہ کرنے والے افراد کو بہت سے فائدے ملتے ہیں جیسے کہ ان میں کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے ، جگر سے جُڑے مسائل کم ہو جاتے ہیں ، ہارٹ اٹیک کے خدشات کم ہو جاتے ہیں ، موٹاپا بڑھتا نہیں بلکہ کم ہونے لگتا ہے ، جلد میں انفیکشن نہیں ہوتا ، نئے خون کی تخلیق سے جسم میں مرض کیخلاف قوتِ مزاحمت بڑھنے لگتی ہے ۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہمیں خون کا عطیہ کرتے رہنا چاہئے ۔

جماعتِ اسلامی ناگپور گزشتہ چند سالوں سے عطیہ خون کیمپ کا اہتمام کرتی آ رہی ہے ۔ اس سال وہ یوتھ ونگ اور میڈیکل سروس سوسائٹی آف انڈیا ناگپور کے تعاون سے دو مختلف مقامات مومن پورہ کی مسلم لائبریری ہال اور اوستھی چوک جعفر نگر کے نیو چوپڑا لان میں بتاریخ 21 نومبر میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صبح 8 بجے سے 5:00 بجے تک  "عطیہ خون کیمپ ” کا اہتمام کرنے جا رہی ہے ۔ ان کیمپوں میں خواتین کے لئے خون کے عطیہ کا انتظام پردے کے اہتمام کے ساتھ الگ سے رکھا گیا ہے ۔ اِن دونوں کیمپوں کو کامیاب بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں سے شریک ہو کر خون کا عطیہ کرنے کی درخواست ہے ۔

 

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.