صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

سماجی کارکن مدرس شیخ عبدالرحیم ’ڈاکٹر رفیق زکریا ‘ایوارڈ کیلئے منتخب

1,430

سلوڑ : (نامہ نگار) روزنامہ دویا وارتا اور ہفتہ روزہ کشمکش بیڑ کی جانب سے اورنگ آباد کے مشہور ومعروف سماجی کارکن و ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے ریاستی صدر مدرس شیخ عبدالرحیم کا ’ڈاکٹر رفیق زکریا‘ ایوارڈ کیلئے انتخاب عمل میں آیا ۔ شیخ عبدالرحیم گذشتہ پانچ برسوں سے تعلیمی میدان میں اپنے ایک این جی او ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے ذریعے سرگرم ہیں اور اب تک انہوں نے تعلیم سے متعلق کئی مسائل کے نپٹارے بھی کئے اساتذہ اور طلبہ کے بنیادی مسائل بھی پوری ایمانداری کیساتھ حل کرنے کیلئے ہرممکن تعاون کرتے ہیں اس کوشش اور جدوجہد کو دیکھتے ہوئے مذکورہ اخبار نے انہیں مذکورہ ایوارڈ کیلئے منتخب کیاہے جسے بہت جلد اجلاس منعقد کرکے دیا جائے گاعنقریب ہی اس کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.