پولس بھرتی کی تربیت کے لئے اقلیتی امیدواروں کا انتخاب
مالیگاؤں:(عامر ایوبی) امسال (2018/2019) میں بھی حکومت مہاراشٹر کی جانب سے اقلیتی بے روزگار نوجوانوں کے لئے "پولس سپاہی بھرتی” کی تیاری کے لئے 50 روزہ مفت تربیت کا اہتمام ریاست بھر میں کیا گیا۔اس تعلق سے حکومت مہاراشٹر نے ایک اخباری بیان جاری کیا. مسلم بے روزگار نوجوانوں سے درخواست ہے کہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھا کر پولیس سپاہی بھرتی کے لئے خود کو تیار کریں۔ اس عملی تربیتی کیمپ میں منتخب ہونے کے لئے درج ذیل شرائط ہیں، امیدوار ریاست مہاراشٹر کا رہنے والا ہو، امیدوار اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھنے والا ہو ( مسلم)، امیدوار کی سالانہ آمدنی ڈھائی لاکھ سے زائد نہ ہو، امیدوار کی عمر 18 سے28 سال کے درمیان ہو، مرد امیدوار کی اونچائی 165 سنٹی میٹر اور خاتون امیدوار کی اونچائی 155 سنٹی میٹر ہونا چاہیے جبکہ مرد کی چھاتی 79 سنٹی میٹر(پھلاکر 84 سنٹی میٹر ) ہونا چاہیے، امیدوار 12 جماعت کامیاب ہونا چاہیے، امیدوار میں کسی بھی قسم کا جسمانی نقص نہیں ہونا چاہیے، امیدوار کی تعلیمی قابلیت ۔آدھار کارڈ ۔ وغیرہ کاغذات کی زروکس فارم کے ساتھ لگانا لازمی ہوگا۔جبکہ تربیتی کیمپ کی تفصلات مندرجہ ذیل ہیں (1)منتخب امیدوار کو کل دو مہینہ(50 دن ) تربیت دی جائینگی جس میں روزانہ 2 گھنٹے میدانی تربیت اور 3 گھنٹے جماعتی تربیت رہی گی (2)منتخب امیدوار کو یونیفارم ۔جوتے۔بنیان وغیرہ کے کئے 1000 روپئے مدد کی جائینگی (3)منتخب ہر امیدوار کو ہر ماہ 1500 روپئے وظیفہ بھی دیا جائے گا(4)امیدوار کو میدانی تربیت کے بعد تربیت دینے والے ادارہ کے جانب سے چائے۔ناشتہ دیاجائیگا (5)منتخب امیدوار کو رہنے کا انتظام خود کرنا ہوگا لہذا خواہشمند امیدوار 19،نومبر 2018 کو اپنے اپنے ضلع میں واقع پولس مکھ یالے پریڈ میدان پر صبح 11 بجے درخواست فارم اور اپنے متعلقہ کاغذات کی زروکس کے ساتھ حاضر رہے یاد رہیکہ متعلقہ ضلع کلکٹر کی نگرانی میں تربیت کے لئے امیدواروں کا انتخاب و دیگر کاروائی انجام پائے گی مزید تفصیلات مزید کے لئے ان نمبرات پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے 9422184564 /9028184564