صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی
Browsing Category

علا قا ئی خبریں

چَاوِندرہ کے ڈمپنگ گراونڈ کو ہمیشہ کے لیے بند کیا جائے ۔ دھرم راجیہ پارٹی کا مطالبہ  

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر) بھیونڈی نظام پور شہر میونسپل کارپوریشن کے حدود میں چَاوِندرہ کے علاقہ میں واقع ڈمپنگ گراونڈ کے خلاف’دھرم راجیہ‘ نامی سیاسی پارٹی نےانتہائی سخت قدم اٹھا تے ہوئے میونسپل کمشنر منوہر ہیرے اور میئر جاوید دلوی کو ایک…

الحمد ہائی اسکول میں بین المدارس حمد خوانی مقابلے کاانعقاد

بھیونڈی : اس عالم رنگ و بو کی ہر شئے اللہ تعالی کے وجود کا مظہر ہے ۔ خالق ارض و سماء نے نہ صرف ہمیں اشرف المخلوقات بنایا بلکہ اس دُنیا میں ہماری تمام آرائش و آسائش کے لئے سامان بھی بہم پہنچائے ۔ ان انعامات و اکرامات اور عنایتوں پر…

جالنہ میں دانوے اور اورنگ آباد میں کھیرے کی پوزیشن خراب؟

اورنگ آباد:(جمیل شیخ) گذشتہ پارلیمان الیکشن کے دوران مودی لہر کی وجہ سے ان دونوں علاقوں سے  یعنی جالنہ سے رائو صاحب دانوے اورنگ آباد حلقہ پارلیمنٹ سے چندر کانت کھیرے نے کامیابی حاصل کرلی تھی ۔ لیکن گذشتہ چار سالوں کے دوران ان دونوں…

ایٹراسٹی سے متعلق ڈپٹی کلکٹر نے جائزہ لیا

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) پسماندہ طبقات اور درج فہرست قبائل کے لئے متعین قانون ایٹراسٹی کا نفاذ اور اس کے غلط استعمال سے متعلق  ڈپٹی کلکٹر نے جائزہ لیا جس میں کہاگیا ہے کہ اس قانون کا غلط استمعال کرکے کسی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے یا نہیں…

شکست نظر آتے ہی مودی وفڈنویس کی جملے بازی پارٹ۲ شروع : اشوک چوہان

ناگپور: مودی وفڈنویس نے انتخابات سے قبل کے کئے ہوئے اپنے ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کیا ۔ گزشتہ چار برسوں میں انہوں نے کوئی ایسا کام نہیں کیا ہے جن کی بنیاد پر یہ عوام سے ووٹ مانگ سکیں ۔ اپنے کاموں کی بنیاد پر یہ عوام کے درمیان نہیں…

ناگپور حلقہ میں آج سے کانگریس کی جن سنگھرش یاترا کی شروعات

ممبئی : مرکزی وریاستی حکومت کی ناکامیوں اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اشوک چوہان کی قیادت میں کانگریس کی ریاستی سطح کی جن سنگھرش یاترا آج سے ودربھ کے ناگپور علاقے میں شروع ہورہی ہے ، جس کے لئے…

یوتھ کانگریس کے ذریعہ نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کی کوشش

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر) ملک میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری پر قدغن لگانےاور بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے گذشتہ دنوں بھیونڈی یوتھ کانگریس کمیٹی کے ذر یعہ کانگریس پارٹی کے ایک فعال لیڈر طفیل فاروقی کے دفتر کے سامنے ’چلو پنچایت…

فرضی کاغذات کے ذریعہ کاشتکار کی زمین فروخت کرنے والے تین جعل سازوں کے خلاف معاملہ درج

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر)بھیونڈی تعلقہ کے پِیسے گاوں میں رہائش پذیر دو بھائیوں کی ملکیت کی زمین کواپنی بتاکر اسے فروخت کر نےکا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ مذکورہ واقعہ کا انکشاف ہونے کے بعد گنیش راجن اوتاری (عمر۳۷سال ، ساکن گنیش نواس کمبھار…

بھیونڈی میں گاڑیاں چوری ہو نے کی واردات میں اضافہ سے شہری پریشان

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر)بھیونڈی شہر اوراس کے مضافات کی حدود میں گاڑیاں چوری ہو نے کی واردات میں روز بروز اضافہ ہو تا جا رہا ہے ۔ جس کے سبب شہریوں میں زبردست اضطراب پایا جا رہا ہے ۔ گذشتہ دنوں ونجار پاٹی ناکہ پر واقع میٹرو ہو ٹل کے سامنے…

کلیان روڈ پر تجاوزات کے خلاف میو نسپل کارپوریشن کی کارروا ئی

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر)بھیونڈی کلیان روڈ کے خستہ حال ہو نے سے اس راستے سے سفرکر نے والے شہریوں کوبڑی پریشانیوں کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔مذکورہ راستے کی خستہ حالی کے ساتھ ساتھ اس راستے کے دونوں جانب غاصبانہ قبضہ کر نے کے سبب ہمیشہ اس…