صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ایٹراسٹی سے متعلق ڈپٹی کلکٹر نے جائزہ لیا

1,218

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) پسماندہ طبقات اور درج فہرست قبائل کے لئے متعین قانون ایٹراسٹی کا نفاذ اور اس کے غلط استعمال سے متعلق  ڈپٹی کلکٹر نے جائزہ لیا جس میں کہاگیا ہے کہ اس قانون کا غلط استمعال کرکے کسی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے یا نہیں اور اس کا غلط استعمال تو نہیں ہورہا ہے اس کا جائزہ لینے کے لئے پسماندہ طبقات کے اہم ذمہ داران کو مدعو کیا اور ان سے اس معاملے میں استفسار کیا تھا اس کے علاوہ دیگر لوگوں کے متاثرہ افراد سے اس موقع پر واقفیت حاصل کی گئی۔ یہ جائزہ میٹنگ ضلع کلکٹر آفس کے لئے میٹنگ ہال میں رکھی گئی تھی جو کافی دیتر تک چلی ڈپٹی کلکٹر نے بتایا کہ اس جائزہ میں جو تفصیلات سامنے آئیں گی ان کو ضلع کلکٹر کے حوالے کیا جائے گا اور اس کے بعد اس کی تفصیلی رپورٹ حکومت کو سونپ دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.