جالنہ میں دانوے اور اورنگ آباد میں کھیرے کی پوزیشن خراب؟
اورنگ آباد:(جمیل شیخ) گذشتہ پارلیمان الیکشن کے دوران مودی لہر کی وجہ سے ان دونوں علاقوں سے یعنی جالنہ سے رائو صاحب دانوے اورنگ آباد حلقہ پارلیمنٹ سے چندر کانت کھیرے نے کامیابی حاصل کرلی تھی ۔ لیکن گذشتہ چار سالوں کے دوران ان دونوں ارکان پارلیمنٹ نے کوئی خاطرخواہ کام نہیں کیا اور نہ ہی وہ عوام کو مطمئن کرسکے اس لئے عوام میں ان دونوں کے تعلق سے ناراضگی پائی جارہی ہے ۔ خبروں کے مطابق ریاست کے یہ دونوں حلقے عوام کی توجہ کا مرکز ہے اور پوری ریاست پر اسکے اثرات مرتب ہوا کرتے ہیں ان دونوں حلقوں میں اگرچہ ان دونوں ارکان پارلیمنٹ کی پوزیشن اس قدر مستحکم نہیں ہے لیکن گذشتہ پارلیمانی الیکشن کے موقع پر مودی لہر چل پڑی تھی اور لوگوں میں کانگریس کے متعلق ناراضگی پائی جارہی تھی اس کا فائدہ اٹھا کر یہ دونوں نے کامیابی حاصل کرلی تھی ۔ لوگوں کو امیدیں تھیں کہ نئی حکومت عوام کے مفاد کے لئے کام کریگی لیکن ماضی کی طرح اس وقت بھی کھیرے نے عوام کے لئے کوئی کام نہیں کیا اس طرح رائو صاحب دانوے نے بھی اپنے حلقہ کی عوام کو مایوس کیااس لئے ان دونوں حلقوں میں ان کی شبیہ خراب نظر آرہی ہے اور لوگوں میں ان کے متعلق سے امکانات کم ہیں اسطرح کی قیاس آرائیاں جاری ہیں ۔