صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بھیونڈی میں گاڑیاں چوری ہو نے کی واردات میں اضافہ سے شہری پریشان

1,435

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر)بھیونڈی شہر اوراس کے مضافات کی حدود میں گاڑیاں چوری ہو نے کی واردات میں روز بروز اضافہ ہو تا جا رہا ہے ۔ جس کے سبب شہریوں میں زبردست اضطراب پایا جا رہا ہے ۔ گذشتہ دنوں ونجار پاٹی ناکہ پر واقع میٹرو ہو ٹل کے سامنے سےایک آٹو رکشا اور کشیلی میں واقع منی اینکلیو سو سائٹی کے احاطہ میں پارک کی ہوئی ٹی وی ایس جو پیٹرنامی کمپنی کی دوپہیہ گاڑی کے چوری ہو نے کی واردات سامنے آئی ہے ۔

چوری کی پہلی واردات میں گروناتھ شنکر بھگت(عمر ۴۲سال، ساکن ہیوالی) نامی شخص نے اپنی ۳۵؍ ہزار روپے مالیت کی آٹو رکشا میٹرو ہو ٹل کے سامنے پارک کی تھی جسے نامعلوم چور چُرا لے گیا اور فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ۔ آٹو رکشا چوری کی اس واردات کے تعلق سے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ جس کی مزید تفتیش اے ایس آئی ، اے اے پیر زادے کر رہے ہیں ۔

چوری کی دوسری واردات میں با باجی ستیہ نارائن کو ڈو پپّی(عمر ۶۲سال) نامی شخص نے کشیلی میں واقع منی اینکلیو سو سائٹی کے احاطہ میں اپنی ۶۰؍ ہزار روپے مالیت کی ٹی وی ایس جو پیٹر کمپنی کی دو پہیہ گاڑی پارک کی تھی جسے نامعلوم چور چُرا لے گیا ۔ اس سلسلے میں نارپولی پولیس اسٹیشن میںمعاملہ درج کیا گیا ہے ۔ چوری کی اس واردات کی مزید تفتیش پولیس نائک ایس ایس رانجنے کر رہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.