صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی
Browsing Category

علا قا ئی خبریں

 ریزرویشن کیلئے احتجاج کررہی تنظیموں کے ایک گروہ نے نئی سیاسی پارٹی بنائی

ممبئی : ریزرویشن کے مطالبہ کو لے کر احتجاج کر رہے مراٹھا تحریک کے ایک حصہ نے جمعرات کو سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کیا ۔ یہ پارٹی مہاراشٹر میں آئندہ پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے گی ۔ نئی پارٹی ’مہاراشٹر کرانتی سینا‘ کی سربراہی…

مال گاڑی کے ڈبوں میں آگ ،لمبی دوری کی 10؍ ٹرینیں متاثر

ممبئی : مہاراشٹر کے پالگھر ضلع کے دہانو میں جمعرات کی رات ایک مال گاڑی کے دو ڈبوں میں آگ لگنے کے سبب طویل مسافت کی کم از کم دس ٹرینوں کی سروس متاثر ہوئی ہے ۔ یہ معلومات ایک ریلوے اہلکار کے ذریعہ ملی ہے ۔ اہلکار کے مطابق حادثہ جمعرات…

عیسائیوں کے پروگرام کیخلاف ہندو تنظیموں کا احتجاج 

احمد آباد : گجرات میں عیسائیوںکو اپنے ایک پروگرام سے پہلے اس کے منعقد کرنے والوں کو وشوہندو پریشد جیسے مقامی شدت پسند تنظیم کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔تنظیم کا کہنا ہے کہ پروگرام کے انعقاد سے پہلے مقامی چرچ کو یہ یقین دہانی…

گوونڈی سے کانپور کیلئے نکلا شخص لاپتہ ، گمشدگی کی رپورٹ درج ، تلاش جاری

ممبئی : گوگونڈی کے بیگن واڑی مٰں رہنے والے ابرہیم محمد سبراتی شیخ عمر 36 سال گھر سے اپنے وطن اتر پردیش کے کانپور شہر جانے کیلئے نکلے تھے لیکن کانپور نہیں پہنچے جس کی وجہ سے ان کی بیوی نے شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں ان کی گمشدگی کی رپورٹ …

اورنگ آبادکانام سنبھاجی نگر منظورنہیں : ہرش وردھن جادھو

اورنگ آباد:(جمیل شیخ):شیوسینا کے باغی رکن اسمبلی اورشیوراجیہ پارٹی کے بانی صدر ہرش وردھن جادھو نے اورنگ آبادکانام سنبھاجی نگر رکھنے کی سخت مخالفت کی ہے ۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ گزشتہ بیس سالوں سے رکن پارلیمنٹ چندرکانت کھیرے…

کارپوریٹر سید متین کو پھر میٹنگ سے نکالے جانے پر احتجاج 

اورنگ آباد:(جمیل شیخ) مہاراشٹرا میونسپل کارپوریشن ایکٹ ۱۹۴۹ میں جنرل میٹنگ میں قطعی فیصلہ کرنے کا اختیار میئر کو دیا ہے لیکن قانون نے عوام کے منتخب کارپوریٹرس کو بھی اپنی بات رکھنے شہر کے مسائل اٹھانے اور بحث میں حصہ لینے کا حق دیا…

شہر میں انسداد پلاسٹک قانون پر عمل آوری کی آڑ میں بدعنوانی 

اورنگ آباد:(جمیل شیخ)حکومت لوگوں کی بھلائی اور ان کی فلاح وبہبود کے لئے اسکیمات جاری کرتی ہیں لیکن جب ان اسکیمات پر عمل آوری کی ذمہ داری میونسپل کارپوریشن پر آتی ہے تویہاں اس اسکیم کا نہ صرف ستیاناس کردیا جاتا ہے بلکہ اس اسکیم پر عمل…

مودی  پوری دنیا گھومتے ہیں لیکن کسانوں سے نہیں ملتے ہیں: غلام نبی آزاد

اورنگ آباد:راجیہ سبھا میں حزبِ مخالف لیڈر غلام نبی آزاد نے آج یہاں وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے  ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ مودی کسانوں، نوجوانوں، طالب علموں، خواتین ، تاجروں گویا کہ ملک کے ہرطبقے سے جھوٹ بول…

بی جے پی / شیوسینا کی چارسالہ حکومت میں عوام کو صرف دھوکہ: اشوک چوہان

اورنگ آباد : بی جے پی وشیوسیناکی اس چارسالہ دورِ حکومت میں ریاست تباہی کے دہانے پر پہونچ چکا ہے ۔ حکومت کی کارکردگی پر آج ریاست کا ایک بھی طبقہ مطمئن نہیں ہے۔ ریاست میں بی جے پی وشیوسینا کی چارسالہ حکومت صرف ’عوام کو دھوکہ دینے کا چار…

چار سال میں بی جے پی شیوسینا نے مہاراشٹر کو تباہ کردیا: اشوک چوہان

اورنگ آباد: ریاستی کانگریس کا مرکزی وریاستی بی جے پی وشیوسینا حکومت کے خلاف جاری ریاستی سطح کے جن سنگھرش یاترا کے دوران آج یہاں مہاراشٹرپردیش کانگریس کے صدراشوک چوہان نے ریاستی حکومت پر جم کر تنقید کی اور کہا کہ گزشتہ چار برسوںمیں اس…