صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مال گاڑی کے ڈبوں میں آگ ،لمبی دوری کی 10؍ ٹرینیں متاثر

1,269

ممبئی : مہاراشٹر کے پالگھر ضلع کے دہانو میں جمعرات کی رات ایک مال گاڑی کے دو ڈبوں میں آگ لگنے کے سبب طویل مسافت کی کم از کم دس ٹرینوں کی سروس متاثر ہوئی ہے ۔ یہ معلومات ایک ریلوے اہلکار کے ذریعہ ملی ہے ۔ اہلکار کے مطابق حادثہ جمعرات رات کے قریب گیارہ بجے دہانو روڈ اور ون گائوں ریلوے اسٹیشن کے درمیان ہوا ۔ اس نے بتایا کہ آگ بجھانے والی گاڑیوں ،ریلوے پولس فورس اور اسٹیٹ پولس کے اہلکات فوری طور سے موقعہ پر پہنچ گئے ۔ آگ پر دیر رات قریب دو بجے تک قابو پایا جاسکا ۔ اہلکار نے بتایا کہ آگ سے پیدا گرمی کے سبب ٹریک کے اوپر لگے بجلی کے تار پگھل گئے تھے ۔ اس وجہ سے طویل مسافت کی دس ٹرینوں کو روکنا پڑا ۔ اس نے بتایا کہ جلے ہوئے ڈبوں کو پٹری سے ہٹانے اور خراب ہوئے تار کو تبدیل کرنے کا کام جاری ہے ۔ آگ لگنے کی وجوہات کی تفتیش کی جارہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.