صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

نوٹ بندی پر شیو سینا کا رد عمل : عوام وزیر اعظم کو سزا دینے کے منتظر ہیں !

1,175

ممبئی : شیو سینا نے جمعرات کو کہا کہ عوام وزیر اعظم کو دو سال قبل نوٹ بندی کے اعلان کی سزا دینے کے منتظر ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آٹھ نومبر ۲۰۱۶ کو ایک ہزار اور پانچ سو روپئے کے نوٹ منسوخ کرنے کا اعلان کرکے اسے فوری طور سے چلن سے باہر کردیا تھا ۔ بی جے پی کی سربراہی والی ریاستی حکومت میں معاون شیو سینا نے دعویٰ کیا ہے کہ کرنسی کی منسوخی بالکل ناکام رہی کیوں کہ اس سے ہدف پورا نہیں ہوا ۔ شیو سینا کی ترجمان منیشا کائندے نے جمعرات کو کہا ’مرکزی وزیر مالیات کہتے ہیں کہ زیادہ لوگوں خو ٹیکس کے دائرے میں لایا گیا ، لیکن لاکھوں افراد اس وجہ سے بے روزگار ہو گئے ، وہ اس کا سبب بتانے میں ناکام رہتے ہیں‘ ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا گیا تھا کہ دہشت گردی خاتمہ ہوگا اور نقلی نوٹوں کا مسئلہ ختم ہو جائے گا ، لیکن یہ بھی نہیں ہو سکا ۔ ترجمان نے کہا ’دو سال کے بعد حالت اتنی خراب ہے کہ لوگ وزیر اعظم کو سزا دینے کے منتظر ہیں‘ ۔ کائندے نے دعویٰ کیا کہ مرکزی وزیر مالیات اور آر بی آئی گورنر کے درمیان ’ان بن‘ سے ملک میں معاشی حالت اور بُری ہوگی یا غیر ملکی سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری پر فکر مند ہوں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.