صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اورنگ آبادکانام سنبھاجی نگر منظورنہیں : ہرش وردھن جادھو

 ہرش وردھن نے کہا کھیرے کی بیس سالہ سیاست کا اختتام آئندہ پارلیمانی انتخاب میں ہو جائے گا

1,428

اورنگ آباد:(جمیل شیخ):شیوسینا کے باغی رکن اسمبلی اورشیوراجیہ پارٹی کے بانی صدر ہرش وردھن جادھو نے اورنگ آبادکانام سنبھاجی نگر رکھنے کی سخت مخالفت کی ہے ۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ گزشتہ بیس سالوں سے رکن پارلیمنٹ چندرکانت کھیرے اورنگ آباد کانام تبدیل کرکے سنبھاجی نگرکرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ پارلیمانی اسمبلی اورمیونسپل انتخابات سے قبل تشہیری مہم میں اسے بارہا موضوع بناکر رائے دہندگان کوبیوقوف بنایا گیا ۔ لیکن سوال یہ ہے کہ نام کی تبدیلی سے شہرکی ترقی کس طرح ہوسکتی ہے ۔ چندرکانت کھیرے بارہا اورنگ آباد کانام تبدیل کرنے کیلئے دیویندر فڑنویس سے مطالبہ کررہے ہیں ۔ بیس سال اقتدار کرنے کے باوجودایسا نہ کرنے پرانہیں اپنے عہدہ سے استعفیٰ پیش کردیناچاہئے تھا ۔ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں چندرکانت کھیرے کے خلاف میدان میں اترنے کااعلان کرنے والے ہرش وردھن جادھونے راست طورپر انہیں نشانہ بناناشروع کردیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع بھرمیں کھیرے نے اپنے دورمیں کوئی ترقیاتی کام انجام نہیں دیے ۔ لیکن مذہبی منافرت اورفرقہ پرست کے نام پروہ ووٹ بٹورنے میں کامیاب رہے ۔ لیکن اب ان کی یہ نوٹنکی مزید نہیں چلے گی ۔ عوام بیدارہوچکے ہیں ۔ گزشتہ چارسالوں سے کھیرے اوران کے ساتھی قائدین بی جے پی کی مخالفت کررہے ہیں ۔ لیکن اقتدار سے چمٹے ہوئے بھی ہیں ۔ شیوسینا میں اگردم ہے تو وہ انتخابات سے قبل بی جے پی سے علیحدہ ہوجائے ۔ اس سے صاف ظاہرہوتاہے کہ یہ دوہری پالیسی پرچلنے والی پارٹی ہے ۔ عوام کویہ بات سمجھ میں آچکی ہے ۔ اورنگ آبادضلع میں ہرش وردھن جادھو جگہ جگہ اجلاس منعقد کرکے عوام کوچندرکانت کھیرے کی ناکامیوں سے واقف کروارہے ہیں ۔ یوپی کے وزیراعلی الہ آباد کانام تبدیل کرکے پریاگ راج کرسکتے ہیں تو مہاراشٹر میں کیوں نہیں ؟ بی جے پی ایسانہیں کرناچاہتی ۔ وہ ترقی کی بنیادپر ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے لیکن شیوسینا سنبھاجی نگرکے موضوع کوپھرسے اٹھاناچاہتی ہے ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.