صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

معمر،معذور اور ۱۲؍ویں جماعت تک کے طلبہ کیلئے کل سے میٹرو کرایہ میں رعایت

45,969

 یوم مہاراشٹر (یکم مئی ۲۰۲۳ء) سے ۶۵؍سال سے زیادہ عمر کے شہریوں، معذور اور بارہویں جماعت یا اس سے کم جماعتوںمیں زیرتعلیم طلبہ کو ممبئی میٹرو ریل کے ٹکٹ میں۲۵؍ فیصدکی رعایت دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نےیہ اعلا کیا ہے۔ اس اعلان سے ہزاروں مسافرو ںکو رعایت ملنے کی امید ہے۔مہاممبئی میٹرو آپریشن کارپوریشن لمیٹڈ اور ممبئی میٹرو پولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(ایم ایم آر ڈی اے )کی جانب سےشہریوںکو مہاراشٹرڈے کے تحفہ کے طورپریہ اعلان کیا گیاہے۔۴۵؍ ٹرپ یا ۶۰؍ ٹرپ والے جاری کردہ ممبئی ۔۱؍پاس والے معمر شہریوں، طلبہ اور معذورمسافروں کو یہ رعایت ملے گی۔
رعایت کس کو ملے گی؟
 ممبئی میٹرو ریل کے سفر میں یہ سہولت۶۵؍ سال سےزیادہ عمر کےشہریوں،۱۲؍ ویں  جماعت تک پڑھنےوالے طلبہ اور مستقل معذوری کے شکار افرادکیلئےہے۔ان۳؍ زمروں کے مسافروں کو رعایت کیلئےکچھ دستاویزات جمع کرانے ہوں گے۔ ان دستاویزات میںمعذوروں کیلئےسرکاری/طبی تنظیم سےجاری کردہ سرٹیفکیٹ، معمرشہریوں کے لئے عمر کا ثبوت اورطلبہ کیلئے  پین(طالب علم یا والدین کا پین کارڈ)کے ساتھ اسکول کا شناختی کارڈ درکار ہے۔
 یہ تمام رعایتیں میٹرو لائنز۲؍اے اور ۷؍ کی کسی بھی ٹکٹ ونڈو پر مطلوبہ دستاویزات کی بنیاد پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔ نئے اور پہلے خریدے گئے ممبئی۔۱؍ کارڈزپربھی رعایت دی جائےگی اور یہ ۳۰؍دنوں تک کارآمدرہیں گے۔ ’ممبئی ون‘کارڈ ریٹیل اسٹورز، پیٹرول پمپ اور بیسٹ بسوں میں سفر کے دوران استعمال اور ری چارج کیا جا سکتا ہے۔
سہولت کا فائدہ اٹھانے کی اپیل
 اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ ہم نے ممبئی میٹرو نیٹ ورک کو معمرشہریوں، معذوروں اور بچوں کی ضروریات اور حفاظت کو مدنظر رکھتےہوئے ڈیزائن کیا ہے، اس لیے انہیں ان سہولیات کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اس سےقبل ہم نے معمرشہریوں کے لیےایس ٹی  بسوں کا سفرمفت کیا ہے اور خواتین کو بھی ایس ٹی بسوں میں ۵۰؍فیصد رعایت دی ہے۔ہم نے یہ فیصلے شہریوں کو سہولت پہنچانے کے جذبے سے کیاہےاور مجھے امید ہےکہ اس میٹرو ٹریول ڈسکاؤنٹ کے ذریعے مزید لوگ سفر کریں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.