صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

میٹرو کے کام کے دوران کئے گئے دھماکہ سے منترالیہ کی کھڑکی اور گاڑیوں کو نقصان

67,093

کنٹرولڈ بلاسٹنگ کے دوران پتھر اڑ کرلگنے سے ایک دفتر اور احاطے میں کھڑی ۳؍کاروں کے شیشے ٹوٹ گئے

کنٹرولڈ بلاسٹنگ سےمنترالیہ میں نقصان ہونے کے بعد میٹروریل کا کام روک دیا گیا۔

جنوبی ممبئی میں واقع منترالیہ میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کیلئے ’سب وے‘ کی تعمیر کا کام زیر زمین ’میٹرو-۳‘ کے ساتھ جاری ہے۔ اس سب وے کی تعمیر کے دوران ’کنٹرولڈ بلاسٹنگ‘ کے ذریعہ سرنگ تعمیر کی جارہی ہے لیکن جمعرات کو دھماکوں کے دوران کچھ پتھر اس طرح اڑے کہ منترالیہ میں واقع دفتر اور احاطے میں کھڑی ۳؍ کاروںجن میں پولیس جیپ بھی تھی، کو نقصان پہنچا جس کی وجہ سے یہ کام روک دیا گیا۔ اس سلسلے میں مرین ڈرائیو پولیس نے بیان دیا ہے کہ لاپروائی برتنے والوں کے خلاف کیس درج کیا جائے گا۔

جمعرات کی دوپہر کو سرنگ کی تعمیر کیلئے کئے جارہے کنٹرولڈ بلاسٹ (دھماکوں) کے دوران کچھ پتھر اُڑ کر منترالیہ کے احاطے میں گرے جس سے ایک وزیر کے دفتر کی کھڑکی کو نقصان پہنچا او ۳؍ کاروں کے شیشوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پتھر کس شدت سے اڑے ہوں گے۔ اگر یہ کسی انسان یا جانور کو لگ جاتے تو اسے زخمی کردیتے۔اگرچہ اس حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا لیکن ’ممبئی میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ‘ (ایم ایم آر سی ایل) نے ایک بیان جاری کرکے یہاں کام روکنے کا اعلان کیا۔

ایم ایم آر سی ایل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ منترالیہ میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کیلئے ’سب وے ‘ بنانے کا کام کیا جارہا ہے جس کے دوران بڑی اور سخت چٹانوں کو توڑنے کیلئے ’کنٹرولڈ بلاسٹنگ‘ کی جارہی ہے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ ابھی تک یہ کام بغیر کسی گڑ بڑ کے جاری تھا لیکن اس حادثہ کی وجہ سے دھماکے کرنے کا کام روک کراس کا جائزہ لیا جائے گا اور اس حادثہ کی وجوہات معلوم کرکے خرابیوں کو دور کرنے کے بعد ہی دوبارہ کام شروع ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.