صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

شاہ رخ خان کی فلم "جوان” کا ٹریلر جاری

89,095

ممبئی: بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم جوان سات ستمبر کو سینما تھیٹرس میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم کا فلم کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور فلم اپنی پہلی جھلک اور پوسٹر سے ہی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

تازہ طور پر اس فلم کا ایکشن، ایڈونچر سے بھرپور ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس سے عوام میں اور جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ اب جب کہ فلم کے ریلیز ہونے میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے شاہ رخ خان کے مداح اس فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

واضح ہے کہ حالیہ دنوں میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے کئی ریکارڈ توڑ دیے تھے اس کے بعد ان کی نئی فلم جوان ریلیز ہونے جا رہی ہے اس فلم میں وہ ایک نئے لک اور انداز میں نظر ائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.