صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

عطر کے کاروباری کی دوکان پر دن دہاڑے تالہ توڑ کر قبضہ کرنے کی کوشش ،قلابہ تھانے میں ایف آئی آر درج

43,993

ممبئی کے قلابہ پولیس تھانے کی حد میں ارتھر بندر روڈ پر دانش پرفیومرس اور العاقب نام کی دوکان پر تالا توڑ کر دوکان پر سامان چوری کرنے اور قبضہ کرنے کے الزام میں دو لوگوں کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج کی ہے جن لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے اُنکے نام اسحاق شیخ اور رابیعہ شیخ ہے۔حالانکہ ابتک ملزمین کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔جبکہ انکے علاوہ اور بھی کئی لوگ اس واردات میں۔ شامل تھے جو ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سے فرار ہیں۔۔

دوکان کے مالک کاروباری ایوب عبید اللہ شیخ نے قلابہ پولیس تھانے میں اپنی شکایت میں بتایا کہ ملزم اور ملزمہ کبھی انکی اس دوکان کو کرائے سے چلانے کے لیے لے رکھی تھی دوکان میں تقریباً 24 لاکھ کی مالیت کے کپڑے اور عطر تھے لیکن ملزمین نے نہ تو کرایہ دیا اور نہ ہی ڈیپوزٹ کی رقم دی۔یہاں تک کہ اُنہوں نے بجلی اور انٹرنیٹ کے بل بھی نہیں جمع کئے  جسکے بعد ایوب شیخ نے تین مہینوں میں دوکان واپس لے لی اُسکے بعد  ایوب شیخ نے شرافت نام کے شخص کو کرائے پر دی ۔۔لیکن شرافت نے بھی کرایہ دینے کے بجائے آج کل پر ٹالتا رہا ایوب شیخ نے شرافت سے بھی دوکان لیکر تالا لگا دیا ۔جس پر شرافت نے سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی جسکے بعد ایوب نے قلابہ پولیس تھانے میں شکایت کی تھی۔۔

اسی درمیان اچانک اسحاق شیخ ،رابیعہ شیخ،شرافت اور ایک سوشل ورکر نے  نے قلابہ پولیس تھانے پہنچ کر اُنکے خلاف چھیڑ خانی کی دفعات کے تحت جھوٹی ایف ائے درج کرائی جسکے بعد ایوب شیخ نے ممبئی سیشن  کورٹ میں گرفتاری قبل ضمانت کی ارضی  داخل کی ۔۔کورٹ نے پولیس کو پھٹکار لگاتے ہوئے انکی گرفتاری قبل ضمانت کی ارضی قبول کرلی۔

اس دوران پولیس نے جب پنچنامہ کے لیے انکی دوکان پر پہنچی تو موجودہ ملزمہ اور ملزم نے پولیس کی موجودگی میں دوکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکی۔ آج جب ملزمہ نے دوکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو جیسے اُسے دوکان میں لگے تالے توڈے تو اسکی شکایت ایوب شیخ نے  سینیئر پولیس افسران تک پہنچائی جسکے بعد پولیس نے ایف آئی درج کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.