صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

تھانے میں ووٹر لسٹ پر نظرثانی اور پولنگ سینٹروں کا جائزہ

179

مہم میں ایک ہی خاندان اور بلڈنگ کے لوگوں کا ایک ہی پولنگ سینٹر پر نام درج کرنا بھی شامل

الیکشن کمیشن آف انڈیاکی ہدایت پر تھانے میں صد فیصد ووٹروں کے نام مع تصویر شامل کرنے کیلئے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔ اسی مہم کا مقصد پولنگ مراکز کا جائزہ، ایک پولنگ سینٹر میں ایک ہزار ۵۰۰؍ ووٹروں سے زیادہ کے نام نہ ہونا اور ایک ہی خاندان /بلڈنگ اور گلی میں رہنے والوں کے نام ایک ہی پولنگ سینٹر پر رکھنا بھی ہے۔ اسی مہم کےتحت گزشتہ روز اسمبلی حلقہ نمبر ۱۴۸؍ کی ووٹ رجسٹریشن آفیسر ارمیلا پاٹل، تحصیلدار اور اسسٹنٹ ووٹ رجسٹریشن آفیسرآساوری سنسارے نےڈی اے وی پبلک اسکول (کاپُر باوڑی)،تھانے میونسپل سیکنڈری اسکول(مانپاڑہ) اور دیگر مراکز کا جائزہ لیا۔ اس ضمن میں تحصیلدار اور اسسٹنٹ ووٹر رجسٹریشن آفیسر آساوری سنسارے نے بتایا کہ اس مہم کےتحت اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ایک پولنگ اسٹیشن میں زیادہ سے زیادہ ایک ہزار ۵۰۰؍ ووٹروں کاہی کا نام درج ہو۔ ساتھ ہی پولنگ سینٹر پر جاکر جائزہ بھی لیا جارہاہےکہ پولنگ اسٹیشن کی عمارت خستہ حال تو نہیں ہے۔

مہم کے دوران درج ذیل کام کئے جائیں گے

l پولنگ سینٹر پر ضروری سہولیات مہیا کرانا۔

l ایک ووٹر کا نام ایک سے زیادہ مرتبہ موجود ہو تو اسے درست کرنا/ ایک ہی ووٹر لسٹ میں رکھنا اور ووٹر لسٹ یا ووٹر کی تفصیلات میں درج غلطیوں کو دور کرنا ۔

l ایک پولنگ اسٹیشن میں زیادہ سے زیادہ ایک   ہزار۵۰۰؍ ووٹروں کےنام کی تصدیق کرنا۔ 
l پولنگ اسٹیشن کا معائنہ کرنا جہاں پولنگ اسٹیشن کی عمارتیں خراب یا خستہ ہوں تو اسے دوسری جگہ منتقل کرنے کی کارروائی کرنا۔
l  ایک ہی خاندان کے تمام افراد(ووٹروں) اور پڑوسیوں کو ایک بوتھ (بھاگ)میں شامل کرنا۔ 
l ووٹر لسٹ اور ووٹر شناختی کارڈ میں پتے کی یکسانیت کو برقرار رکھنا ۔
l   نئے پولنگ اسٹیشن کا انتخاب کرتے وقت یا موجودہ پولنگ اسٹیشنوں کو ہمسایہ(سب) پولنگ اسٹیشنوں میں توسیع کرتے ہوئے ان باتوں کا خیال رکھنا:(۱) خاندان کے کسی فرد کو تقسیم نہ کرنا، خاندان کے افراد کو ایک ہی ووٹر لسٹ میں اور ایک ہی  پولنگ بوتھ پر رکھنا (۲) ووٹر ایک ہی عمارت میں ایک ہی فہرست والے حصے میں رجسٹر کیا جائے گا  (۳)اس پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی کہ ایک ہی گلی میں رہنے والے ووٹرز کو ترجیحی طور پر ایک ہی فہرست میں درج کیا جانا چاہئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.