صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ممبئی میں آئندہ مانسون تک پانی کی قلت نہیں شہریوں کیلئے ماہ اکتوبر کے آغاز کے ساتھ بی ایم سی کی خوش خبری ،آج جائزہ میٹنگ کے بعد باقاعدہ اعلان ہوگا

87,524

ممبئی میں آئندہ مانسون تک پانی کی قلت نہیں شہریوں کیلئے ماہ اکتوبر کے آغاز کے ساتھ بی ایم سی کی خوش خبری ،آج جائزہ میٹنگ کے بعد باقاعدہ اعلان ہوگا

اگرچہ اس سال مانسون کے دوران  شہر کو طویل خشک سالی کا سامنا کرنا پڑا، لیکن شہر کو پانی فراہم کرنے والی جھیلیں ستمبر کے آخری دن، تکنیکی طور پر برسات کے موسم کا آخری دن تقریباً لبالب ہوچکی ہیں، اس لیے ممبئی میونسپل کمشنر(بی ایم سی) نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ مانسون تک پانی میں کوئی کمی نہیں ہونے کا امکان ہے کیونکہ ان سات جھیلوں میں 361 دن کاپانی  ہے جبکہ مانسون کو محض 245 دن ہیں۔

اس کا اعلان بروز منگل کو ایک جائزہ میٹنگ کے بعد کمشنرلیں گے۔ ممبئی کو سات جھیلوں سے پانی فراہمی کی جاتی ہے ،ان۔میں دو ممبئی شہر کی حدود اور پانچ مضافات میں واقع ہیں۔ جن کی مجموعی گنجائش 14.47 لاکھ ملین لیٹر پانی کی ہے۔جبکہ مذکورہ جھیلیں 99.23 فیصد بھری ہوئی ہیں، ہفتہ تک  14.36 لاکھ ملین لیٹر تک پہنچ گیا۔ 

"اگر مانسون کے آخری دن تک ذخیرہ 100 فیصد تک پہنچ جاتا ہے، تو شہر کو پانی کی بلا تعطل سپلائی ملتی رہیگی۔ بی ایم سی کے ہائیڈرولک شعبہ کے ایک اہلکار نے کہاکہ بی ایم سی کے کمشنر اور اکرگزارایڈمنسٹریٹر اقبال سنگھ چاہل نے کہاکہ چونکہ جھیلیں اپنی صلاحیت کے مطابق بھری ہوئی ہیں، اس لیے شہر کو آئندہ مانسون تک پانی کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.