گاندھی جینتی کے پرامن مارچ میں ابو عاصم اعظمی بھی زیر حراست سرکار انڈیا الائنس کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے اعظمی کا سنگین الزام
گاندھی جینتی کے پرامن مارچ میں ابو عاصم اعظمی بھی زیر حراست سرکار انڈیا الائنس کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے اعظمی کا سنگین الزام
ممبئی میں گاندھی جینتی پر پرامن مارچ کو پولس نے زبردستی روک کر نہ صرف یہ کہ مظاہرہ کوسبوتاژ کرنے کے لئے لیڈران کو زیر حراست لیا بلکہ انڈیا الائنس کے لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کو جبرا پولس وین میں ڈال کر حراست میں لیا گیا اعظمی نے اسے ڈکٹیٹرانہ عمل قرار دیتے ہوئے ریاستی سرکار مردہ باد کا نعرہ بھی بلند کیا انہوں نے کہا کہ سرکار انڈیا الائنس سے خوفزدہ ہے اس لئے اس نے پرامن احتجاج سے قبل ہی ہمیں گرفتار کرلیا یہ عمل جمہوریت کے خلاف ہے سرکار ہماری آواز دبانےکی کوشش کرے گی لیکن اسکے باوجود انڈیا انتہائی مستحکم ہے یہ انڈیا الائنس سے اس قدر خوفزد ہ ہےکہ انڈیا کے جگہ اب بھارت نام کی اصطلاح لائی ہے انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس کے مقبولیت سے سرکار پریشان ہے اس لئے پرامن مورچہ پر کارروائی کی گئی اور گاندھی جینتی پر پرامن مورچہ کو دبانے کے لئے ہمیں زیر حراست لیا گیا یہ سراسر غلط ہے اعظمی نے اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سرکار کی کارروائی کی مذمت کی اور کہا کہ پولس پر دباؤ ڈال کر کارروائی کروائی گئی ہے ۔
فضلانی گروپ اور متعدد تعلمی اداروں کے روح رواں عبدالقادر فضلانی اور اظہرالدین کو ہمدرد نے اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازاممبئی ،1اکتوبر ملک کے مشہور تجارتی و صنعتی ادارہ فضلانی گروپ کے روح رواں اور متعدد تعلمی اداروں کے نگراں عبدالقادر فضلانی کومعروف طبی،تعلیمی اور ثقافتی ادارہ جامعہ ہمدرد نے اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازاہے۔حال میں جامعہ ہمدردیونیورسٹی2023 کانووکیشن میں انہیں یہ ڈگری دی گئی۔
فاضلانی گروپس آف کمپنی کے چیئرمین عبدالقادر فضلانی صرف ایک تاجر اور صنعت کار ہی نہیں بلکہ ملک اور بیرون ملک میں ایکسپورٹ کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصّہ تعلیمی،طبی اور سماجی میں خرچ کرتے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقادر فضلانی نے کہاکہ قوم وملت کی خدمات ان کا نصب العین ہے اور یہ اعزاز دراصل انہیں خدمات کے صلہ میں حاصل ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد قوم کے نوجوانوں کو تعلیم یافتہ بنانا ہے اور ایک بچے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے سے اللّٰہ تعالیٰ ساری کائنات کی خوشیاں عطا فرماتا ہے۔
یہ خدمات کاسلسلہ مستقبل میں بھی جاری وساری رہیگا ،جامعہ ہمدرد کے مذکورہ کانووکیشن میں مشہور کرکٹر اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرالدین کو بھی ڈاکٹریٹ سے نوازاگیا۔اے ایم یو،جامعہ ملیہ اور جامعہ ہمدرد کورٹ کے ممبر اور صنعت آصف فاروقی،ہمدرد کے سی ای او ساجد احمد ،آفتاب شی