صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

نفرت کی دیوار گرانے کا عزم مولانا ٓزاد یونائیٹیڈ فرنٹ نامی تنظیم کا قیام عمل میں آیا

87,823

نفرت کی دیوار گرانے کا عزم مولانا ٓزاد یونائیٹیڈ فرنٹ نامی تنظیم کا قیام عمل میں آیا
ملک کی موجودہ صورتحال نہ صرف باعث تشویش ہے بلکہ کہیں ملک خانہ جنگی کی طرف گامزن نہ ہوجائے اس بات کا اندیشہ آج عمائدین شہر نے مولانا آزاد یونائیٹیڈ فرنٹ نامی تنظیم کے قیام کے موقع پر کیا اور خواتین سے درخواست کی کہ نفرت کے اس ماحول کو محبت میں تبدیل کرنے کے لئے خواتین اہم کردار ادا کر سکتی ہیں اسلئے انہیں آگے آنا چاہیئے۔


ممبئی کے وسنت رائو چوان سینٹر کے آڈیٹوریم میں نو زائدہ تنظیم مولانا آزاد یونائیٹیڈ فرنٹ کے قیام کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ریاستی وقف بورڈ کے چئیر میں ڈاکٹر وجاہت مرزا( ایم ایل سی ) نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ذریعہ بھارت جوڈو یاترا کے دوران مثبت نتائج بر آمد ہوئے اسلئے اس میں ہمیں کردار ادا کرنا چاہیئے تاکہ محبت کی دکان کے پیغام کو عام کیا جا سکے۔کانگریس لیڈر نظام الدین رائین نے کہا کہ اس تنظیم کو طاقت دیکر اس کے توسط سے سرکاری اسکیموں کو اقلیتوں اور عام لوگوں میں بتائیں گے اور اس سے مستفیض ہونے کی رہنمائی بھی کریں گے ۔

تنظیم کے روح رواں یوسف انصاری اور صادق لطیف خان نے تنظیم کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے لئے بہت ساری سرکاری اسکیم ہیں لیکن معلومات نہ ہونے کی وجہ سے اقلیت کے لوگ اس سے فائدہ نہیں اٹھا پاتے ،ہماری کوشش ہوگی کہ ریاستی سطح پراس تنظیم کو ضلع ضلع میں فعال بنا کر اسکے ذریعہ عام لوگوں تک پہنچا جائے اور انکی رہنمائی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنظیمیں تو بہت بنتی ہیں مگر ٹھوس پیمانے پر کام نہیں کر پاتیں جبکہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہم عام لوگوں تک پہنچیں اور انکی رہنمائی کریں۔

اسکے علاوہ اقبال میمن آفیسر نے بھی کہا کہ جب تک دلوں میں خلوص نہ ہو اس وقت تک کامیابی نہیں ملتی ہمیں لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے خلوص نیت سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ راشٹر وادی کانگریس لیڈر ابراہیم بھائی نے کہا کہ آج اس طرح کی تنظیم کی ضرورت ہے جو نچلی سطح پر عوام کی رہنمائی کرے۔اس کے علاوہ قیوم تمبولی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.