صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ریاست کے عوام کو بیماریوں سے پاک رکھنے کیلئے ’آیوشمان بھوا‘ مہم کا آغاز

74,896

ریاست کے عوام کو بیماریوں سےپاک کرنے اور انہیں علاج کی بہترین سہولیات مہیا کرانےکیلئے’آیوشمان بھوا‘مہم کا بدھ کو گورنر اور وزیر اعلیٰ نے افتتاح کیا

ریاست کے عوام کو بیماریوں سےپاک کرنے اور انہیں علاج کی بہترین سہولیات مہیا کرانےکیلئے’آیوشمان بھوا‘مہم کا بدھ کو گورنر اور وزیر اعلیٰ نے افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیاہے کہ اس مہم کے دوران آنگن واڑی اور اسکول کے طلبہ کےساتھ ساتھ ۱۸؍سال سے زیادہ عمر کے شہریوں‌کی طبی جانچ اور علاج کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ ایکناتھ شندےنےکہا کہ ’’ہمیں صحت مند زندگی کے لئے ’آیوشمان بھوا‘ (صحت مند رہو) دعا سے نوازا جاتا ہے۔اسی جذبےکےساتھ ہم ریاست بھر میں ہم وطنوں کی صحتمندزندگی کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کے تصور سے حاصل ہونےوالی `آیوشمان بھوامہم شروع کرنےجا رہے ہیں۔‘‘ملک میں بدھ (۱۳؍ ستمبر )سے `آیوشمان بھوا مہم شروع کی گئی ہے اور صدر دروپدی مرمو نے قومی سطح پر جبکہ مہاراشٹر کے گورنر رمیش بیس اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نےسہیادری گیسٹ ہاؤس میںریاستی سطح کی مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر تانا جی ساونت بھی موجود تھے۔

شہریوں کو مفت علاج اور ۲؍ کروڑ ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کا عزم وزیر اعلیٰ شندے نے کہا کہ ریاست میں ہماری حکومت آنے کے بعد چیف منسٹر میڈیکل اسسٹنس سیل کے ذریعے شہریوں کو بھرپور مدد فراہم کی گئی۔ پچھلے سال میں۱۰۰؍کروڑ سے زیادہ کی امداددی گئی ہے۔

ریاستی حکومت نے تمام سرکاری اسپتالوںمیں مریضوں کو مفت طبی خدمات فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔مہاتما جیوتی راؤ پھلے جن آروگیہ یوجنا اور آیوشمان بھارت پردھان منتری آروگیہ یوجنا کے تحت ۲؍ کروڑ ہیلتھ کارڈ تقسیم کئےجائیںگے۔ اب۵؍ لاکھ تک کا ہیلتھ کور دستیاب ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ مہاراشٹرملک میں صحت کے میدان میں سرفہرست ہے اور عام شہری کو ذہن میں رکھتے ہوئے صحت کے منصوبے اور سرگرمیاں نافذ کی جا رہی ہیں۔ آیوشمان کارڈ کے ذریعے عام لوگ وقت پر طبی علاج کروا سکیں گے اور اس کیلئے ’مہتواکانکشی‘ مہم آیوشمان بھوا ۱۷؍ ستمبر سے ۳۱؍ دسمبر ۲۰۲۳ء تک چلائی جائےگی۔مہم میں آیوشمان کارڈ کا اندراج کیا جائے گا اور اہل استفادہ کنندگان میں تقسیم کیا جائے گا۔

مختلف سرگرمیوں کا آغاز اس موقع پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ’’ نی شرا مترا‘‘ اور اضلاع کو قومی تپ دق (ٹی بی) کے خاتمے کے پروگرام میں ان کے شاندار کام کے لئے بھی مبارکباد دی۔ اس کے علاوہ مہاتما جیوتی راؤ پھلےجن آروگیہ یوجنا اور آیوشمان بھارت پردھان منتری آروگیہ مشترکہ اسکیم کے کارڈ کی تقسیم شروع کردی گئی ہے۔ اس اسکیم کے۲؍ کروڑ کارڈ ریاست میں تقسیم کئے جائیں گے۔چند ایپ کا افتتاح بدھ کی تقریب میں آروگیہ آدھار ایپ، مہاراشٹر نرسنگ ہوم رجسٹریشن ایپ کے ساتھ ساتھ ریاست کے محکمہ صحت کے افسران کیلئے ’’کمیونٹی آروگیہ ادھیکاری ایپ‘‘ کا افتتاح بھی کیا گیا۔

ایک عام شہری کا فوکل پوائنٹ وزیر اعلیٰ شندے نے کہا کہ ’آیوشمان بھوا‘مہم کو نافذ کرتے ہوئےگاؤں کی سطح تک صحت کی معیاری خدمات فراہم کرنا ضروری ہے۔ آیوشمان سبھا، آیوشمان میلہ، آنگن واڑی اور پرائمری اسکولوں میں بچوں کی جانچ، خون کا عطیہ مہم، اعضاء کے عطیہ سےمتعلق آگاہی مہم، صفائی مہم،۱۸؍ سال سے زیادہ عمر کے مردوں کی صحت کی جانچ جیسی مہم ریاست کے عام شہریوں کو مدنظر رکھتےہوئے چلائی جائیں گی۔ریاستی حکومت نے صحت عامہ کے محکمہ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو مفت طبی خدمات اور چیک اپ فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چیف منسٹر میڈیکل اسسٹنس سیل کے ذریعے گزشتہ سال۱۱۲؍کروڑ سے زیادہ کی رقم فراہم کی گئی ہے۔‘‘

۲؍ اکتوبر کو آیوشمان گرام سبھا وزیر اعلیٰ کے بقول ۲؍ اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر آیوشمان گرام سبھامنعقد ہوگی اور یہ آیوشمان بھارت صحت یوجنا کی بیداری کے لئے اہم ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آیوشمان گرام سبھا میں اہل استفادہ کنندگان کی فہرست کے ساتھ آیوشمان بھارت جن آروگیہ یوجناسےمستفید ہونے والوں کی فہرست اور پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت منسلک اسپتالوں کی فہرست کو اپ ڈیٹ کیا جانا چاہئے۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ’’ تپ دق کے مریضوں کو غذائیت فراہم کرنے کے لئے ’’ نی شرا مترا‘‘ بنانےکایہ اقدام بھی کارآمد ثابت ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.