صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

لوگ کیا کہیں گے۔۔۔

44,199

میں خیال رکھتی ہوں کہ لوگوں کو میری بات خراب نہ لگے۔آپ عورت ہوں یا مرد۔۔۔آپ بھی ایسا کرتے ہوں گے! ہر کام سے پہلے یہ اچھی طرح چیک کر لیتی ہوں کہ کم از کم میرے آس پاس کے لوگوں کو میری بات خراب نہ لگے۔۔۔اچھی بھلے ہی نہ لگے۔۔۔۔ ہنسنا-رونا،کھانا-پینا،رہن سہن،برتاؤ۔۔۔کوئی بھی چیز میں اپنی مرضی سے نہیں کرتی۔حالانکہ سوچتی یہی ہوں کہ یہ سب میں اپنی پسند سے کر رہی ہوں۔۔۔۔کتنی غلط فہمی ہے مجھے۔۔,؟
میں جانتی ہوں پھر بھی خود کو ایسا کرنے سے نہیں روکتی ۔۔۔مجھے اس سماج میں جو رہنا ہے۔
"لوگ کیا کہیں گے۔۔؟” یہ کل بھی تھا۔۔آج بھی ہے۔۔لیکن۔۔کل ہوگا یا نہیں یہ”ہم”طے کریں گے۔۔۔! میری زندگی ہے۔۔۔اسے میں کیسے گزارنا چاہتی ہوں۔۔۔یہ کوئی دوسرا کیسے طے کر سکتا ہے۔۔؟(یہاں مرد اور عورت والی بات نہیں ہے) سبق ہمیں سماج نے پڑھا دیا ہے۔۔ہم نے یاد بھی کر لیا ہے۔اب اسے اپنی زندگی میں کیسے لاگو کرنا ہے یہ میرا کام ہے۔خود کو پاس- فیل میں کروں گی۔۔۔غلط کروں گی تو اُسے صحیح کرنا میری زمہ داری ہوگی۔ڈنڈا لے کر کوئی میرے سامنے کیسے کھڑا ہو سکتا ہے۔۔؟
ایسی کئی باتیں ہیں جو وقت کے ساتھ تبدیل ہو گئی ہیں۔کیا ‘ستی پرتھا’ ختم ہونے کے بارے میں ہم سوچ سکتے تھے۔۔؟ بیواؤں کی زندگی کا یہ حال رہا کہ بنارس کا رنگ ہی سفید ہو گیا۔۔۔لیکن آج بیواؤں کی شادی ہونے لگی ہے۔میں مانتی ہوں کہ سماج کو بدلنے میں صدیاں لگتی ہیں لیکن تبدیلی آکر رہتی ہے۔بس۔۔ہمت اور تھوڑی سی کوشش چاہیے۔۔سب سے پہلے دماغ میں یہ واضح کرنا ہے کہ ہم کیا چاہتے ہیں۔۔۔؟ سماج سے ہمارا مطالبہ صحیح ہے یا غلط۔۔۔۔یہ وقت طے کرےگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.