صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پیسہ یہ پیسہ

68,829

اکثر لوگ کہتے ہیں کہ پیسہ کوئی اپنے ساتھ نہ لایا ہے نہ لے جائے گا،تو اس کے لئے اتنی مارا ماری کیوں؟ یہ سچ ہے لیکن آدھا سچ۔۔۔! ہم دنیا میں آنے اور جانے کے درمیان کے وقت کو کیوں بھول جاتے ہیں؟ یہ سفر خالی ہاتھوں کے ساتھ نہیں گزر سکتا۔۔ اس دنیا میں چھوٹی سے چھوٹی چیز کو بھی خریدنا پڑتا ہے۔بھلے ہی زندگی کا سفر کسی کی نظر میں مختصر ہو یا طویل۔اسے گزارنے کے لئے چھوٹی بڑی بہت سی ضروریات ہمیں گھیرے رہتی ہیں۔ہم پیسہ اوپر نہیں لے جائیں گے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ یہ زندگی میں اوپر لے جانے کے کام آتا ہے۔آپ کے پاس پیسہ ہے تو آپ کے خواب کو حقیقت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔آپ کھلی آنکھ سے خواب دیکھ سکتے ہیں۔اتنا ہی نہیں اگر آپ بڑے بڑے اسپتالوں کی فیس بھر سکتے ہیں تو یقین رکھیے کہ آپ کی زندگی کی ڈور آسانی سے آپ کے ہاتھ سے پھسل نہیں پائے گی۔ورنہ سرکاری اسپتال میں بغیر پیسوں کے علاج ملتا ہو یا نہیں،موت بہت آسانی سے مل جاتی ہے۔صرف ایک سوال،کیا آپ نے ایک صاحب حیثیت شخص کو تنہائی میں سسک سسک کر دم توڑتے ہوئے دیکھا ہے؟ میں نے سڑک کے کنارے غریبوں کو تنہا،ایڑیاں رگڑتے ہوئے مرتے کئی بار دیکھا ہے۔۔۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.