صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

سفر

44,300

بچپن سے جوانی کا سفر کب طے کر لیا پتہ ہی نہیں چلا۔میں خوش تھی کہ اب کچھ کر دکھانے کا وقت آ گیا ۔بلند حوصلے اور خالی ہاتھ،جب سفر پر نکلے تو معلوم نہیں تھا کہ کہاں پہنچیں گے۔وقت،راستوں اور قسمت نے ساتھ دیا،سفر بہت خوب صورت رہا۔چھوٹی چھوٹی کامیابیوں نے سکون دیا۔میں خوش تھی کہ سفر بےکار نہیں رہا۔میرے ہاتھ خالی نہیں تھے ،بہت کچھ پایا تھا ۔ پھر وہ وقت بھی آیا جب میں نے سفر کو الوداع کہا،مجھے لگا یہ وہی منزل ہے جس کی مجھے تلاش تھی،میں ٹہرگئی ،دروازے بند کر لیے۔سفر آگے بڑھ گیا۔وقت گزرتا رہا،دن مہینوں میں اور مہینے سال میں بدلتے رہے۔آج میرے دروازے پر پھردستک ہوئی ہے،سامنے سفرمیرا منتظر ہے۔میں نے بھی خاموشی کے ساتھ سامان سفر باندھا اور نئے راستوں پر قدم بڑھا دیئے۔نہ جانے کون سی منزل ہے جسے میرا انتظار ہے۔۔۔۔۔!

Leave A Reply

Your email address will not be published.