صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بھیونڈی کے رئیس ہائی اسکول میں یوم مراٹھی زبان کی تقریب

1,564

بھیونڈی : (عارف اگاسکر) رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج کے اردو بسیرا آڈیٹوریم میں مراٹھی زبان کے مشہور و معروف شاعر و ادیب اور گیان پیٹھ اعزاز یافتہ وشنو وامن شرواڈکر المعروف بہ کسما گرج کی یومِ پیدائش کے موقعے پر مراٹھی راج بھاشادِوَس کی تقریب منائی گئی ۔ پدم شری انا صاحب جادھو ہائی اسکول کے معلم گیانیشور گوساوی ، پرنسپل ضیاء الرحمن انصاری اور سابق وائس پرنسپل عبدالعزیز انصاری بطور مہمانانِ خصوصی موجود تھے ۔

مہمانِ خصوصی گیانیشور گوساوی سر نے اس خاص دن سے متعلق سیر حاصل گفتگو فرمائی اور مراٹھی زبان کی تاریخ ، ضرورت اور افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ انھوں نے طلبہ کو مراٹھی زبان سیکھنے کی ترغیب دیتے ہوئے مراٹھی زبان میں ایک پرجوش نظم بھی سنائی ۔ سوپروائزر فیروزالدین شیخ نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا اور گلہائے عقیدت کے ساتھ استقبال کیا اور نظامت و شکریے کا فریضہ بھی انجام دیا ۔ ایصال نوید مومن اور خان عمار ظفر (متعلمین) نے مراٹھی زبان میں اظہارِ خیال کیا ۔ مجتبیٰ مومن ، محمد زیان ، حمزہ قریشی ، محمد ذیشان صدیقی وغیرہ نے مراٹھی نظمیں پیش کیں ۔ تقریب کی کامیابی میں مراٹھی کے معلم الفا ظ شیخ ، وسیم شیخ اور عبدالرحمن انصاری کا خصوصی تعاون شامل تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.