صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

محمدی اردو اسکول کی جہاں آراء عفان کو اعزاز سے نوازا گیا

1,144

بھانڈوپ : (ملک اکبرحسن) ریجنل اکیڈمک اتھارٹی ، ممبئی کے سیمپوزیم کے موقع پر محمدی اردو ہائی اسکول سوناپور کی ٹیچرشیخ جہاں آراء عفان کو انعام سے نوازا گیا ۔ جہاں آراء میڈم کے ’اِنو ویٹو ٹیچنگ میتھڈ‘ کی پیش کش کو سبھی نے بہت پسند کیا اور اسے انعام کا حقدار قرار دیا ۔ اس موقع پر میڈم کی خدمت میں سرٹفیکٹ پیش کیا ساتھ ہی اسکول کی پرنسپل فرحت خان کو بھی مبارکباد پیش کی گئی ۔ اس پروگرام میں ممبئی ریجن کی کئی اسکولوں نے شرکت کی ۔ ایس وارڈ کی تقریباً تمام ہی اسکولوں کے اساتذہ نے اپنی پیش کش (Presentation) کویہاں پیش کیا ۔ اس میں محمدی اسکول کی نمائندگی کرتے ہوئے جہاں آراء میڈم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا اور اسکول کا نام روشن کیا ۔ ان کی اس کارکردگی پر تمام ہی اساتذہ و انتظامیہ کے اراکین نے انہیں مبارکباد پیش کی ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.