صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ڈیزل کے بڑھتے داموں کے سبب ایس ٹی کارپوریشن کو کروڑوں کا نقصان

۱۸؍ ہزار بسوں کو ایل این جی پر چلانے کا فیصلہ : دیواکررائوتے کا اعلان

984

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) ڈیزل کے دام میں اضافے کی وجہ سے ایس ٹی کارپوریشن کو کروڑوں روپئے نقصان ہورہا ہے ۔ اس نقصان کو کم کرنے کارپوریشن نے ۱۸ہزار بسو ں کو ایل این جی پر جلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ اطلاع وزیر ٹرانسپورٹ دیواکر رائوتے نے دی ہے ۔ دن بدن ڈیژل کے دام اضافے سے ایس ٹی کارپوریشن بڑے پیمانے پر نقصان ہورہا ہے ۔ وزیرٹرانسپورٹ نے بتایا ریاست کے تقریباً ہر دیہات تک ایس ٹی بس پہنچ چکی ہے اور اسے بچانا ضروری ہے ۔ لہذا ملک میں سب سے پہلے ایک نئی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ رائوتے کے مطابق ڈیژل کے دام میں اتار چڑھائو کے سبب ایس ٹی کو ہر سال ایک ہزار کروڑ کا نقصان ہورہا ہے ۔ اس نقصان کو کم کرنے کے لئے ایل این جی پر چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں ۱۸؍ ایس ٹی بسوں میں تکنیکی تبدیلی کی جائے گی۔ اس تبدیلی کے لئے ہر بس پر تقریباً ایک لاکھ۵۰ہزار روپئے خرچ ہونگے اور آئندہ چند دنوں میں ریاست کے مختلف ڈپومیں تقریباً۱۸ ہزار بسوں میں یہ تکنیکی کرکے انھیں ایل ین جی پر چلایا جائیگا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.