صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ضلع پریشد انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت

آر ٹی ای کے تحت گزشتہ سال بچوں کے داخلے غیر قانونی !

1,046
علامتی تصویر

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) ضلع پریشد انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کا ایک اور معاملہ منظر عام پر آیا ہے خبر ہے کہ آرٹی ای کے تحت گزشتہ سال بچوں کے داخلے جن تعلیمی اداروں میں کئے گئے وہ غیر قانونی ہیں ۔ اورنگ آباد ضلعی پریشد کا ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ مختلف وجوہات کی بناء پر اکثر سرخیوں میں رہتا ہے مگر اس بار تو معاملہ پسماندہ طبقات کے بچوں کے تعلیمی نقصان کا ہے جو ایک سنگین معاملہ ہے ۔ خبر آئی ہے کہ ضلع پریشد کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے گزشتہ تعلیمی سال میں پسماندہ طبقات کے جن ۲۵ فی صدبچوں کے داخلے تعلیمی اداروں میں آر ٹی ای کے تحت کئے گئے تھے وہ تعلیمی ادارے غیر قانونی ہیں او ررجسٹرڈ اسکولس کے ذمہ داران نے تو پسماندہ بچوں کو داخلہ ہی نہیں دئے ۔ اور یہ بات ضلع پریشد کے پرائمری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے لاپرواہ افسران کو اب معلوم ہوئی ہے اب سوال یہ ہے کہ غیر قانونی طور پر چلنے والے تعلیمی ادارے اگر بند ہوجاتے ہیں اور طلبہ کو تعلیمی نقصان ہوتا ہے تو اس کے لئے ذمہ دار کون ہوگا ؟

Leave A Reply

Your email address will not be published.