صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اے ایم یو شعبۂ فارسی کے 6؍ طلبہ کا ملٹی نیشنل کمپنی میں انتخاب

1,317

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبۂ فارسی کے 6؍طلبہ کو بین الاقوامی کمپنی جین پیکٹ (Genpact) ، حیدرآباد نے ملازمت کے لئے منتخب کیا ہے جس میں سے پانچ طلبہ نے اپنی ملازمت جوائن کرلی ہے اور ایک طالب علم چند روز بعد جوائن کریں گے ۔ اس میں بی اے مکمل کرنے والے مجیب الرحمان اور ابو ذر عثمانی ، پی ایچ ڈی کرنے والے ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ، محمد مناظر حق ، آزاد حسین اور ڈاکٹر ارشاد عالم شامل ہیں ۔
شعبۂ فارسی کے چیئرمین پروفیسر سید محمد اصغر نے بتایا کہ ان سب کو پانچ لاکھ سالانہ تنخواہ پر رکھا گیا ہے ۔ انھوں نے شعبہ کی طرف سے منتخب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ طلبہ کی یہ کامیابی ان کی محنت و توجہ اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہے اور ہم سب ان کے لئے دعاگو ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.