انگریزی دینیات تقریری مقابلے میں رئیس جونیئر کالج کی نمایاں کامیابی
بھیونڈی:(عارف اگاسکر) گذ شتہ دنوں اعظم کیمپس پونا کے زیر اہتمام آل مہاراشٹر انٹر جونیئر کالجز اینڈ سینئر کالجز کے طلبہ و طالبات کے درمیان انگریزی دینیاتی تقریری مقا بلے کا انعقاد کیا گیا ۔ مقابلے میں کل ۴۰ ؍طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ مقام ِمسرت ہے کہ ریاستی سطح پر منعقدہ اس تقریری مقابلے میں رئیس ہائی اسکول و جو نیئر کالج بھیونڈی کی طالبہ انصاری عرشیہ عبدالستار (گیارہویں آرٹس ، الف) نے ’ Importance of hard work in Islam ‘ عنوان پر بہترین تقریر پیش کی اور مقابلے کا دوم انعام حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
انعام یافتہ طالبہ کو مہمانان کے ہاتھوں خوب صورت ٹرافی اور تین ہزار روپیہ نقد انعام سے نوازا گیا۔ واضح ہو کہ مذکورہ طالبہ کی تیاری کے فرائض اسرار پٹھان اور جناب اعجازالدین قاضی نے انجام دیا تھا۔ اس نمایاں کامیابی پر رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے چیئرمین محمد شفیع مقری، پرنسپل ضیاء الرحمن انصاری،وائس پرنسپل عامر صدیقی، اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر مخلص مدعو،سپر وائزرس محمود برکتی،فیروزالدین شیخ، اسرار پٹھان اورجملہ اسٹاف کی جانب سے کامیاب طالبہ اور رہنمائی کرنے وا لے اساتذہ کو مبا رک باد پیش کی گئی۔