صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

محمدی اردو اسکول میں ’یومِ مراٹھی‘ کا انعقاد

1,237

بھانڈوپ : (ملک اکبرحسن) معروف مراٹھی شاعر کا یومِ پیدائش بطور یوم مراٹھی ساری دنیا میں ، جہا ں جہاں مراٹھی جاننے والے رہتے ہیں تزک و احتشام سے منایا جاتا ہے ۔ اسی موقع سے ۲۷؍ فروری  ۲۰۱۹ء بروز بدھ کو محمدی اردو اسکول سوناپور بھانڈوپ میں بھی یہ دن اہتمام سے منایا گیا ۔ اس پروگرام میں علاقے کے سابق نگر سیوک سریش کوپرکرجی بطور مہمانِ خصوصی نے شرکت کی ۔ انھوں نے اس موقع پر طلباء و طالبات ، اساتذہ اور اسکول کے ذمہ داران کو دلی مبارکباد پیش کی نیز بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ پروگرام کی صدارت اسکول کے صدر ممتاز خان نے کی ۔

اس موقعہ پر شکیل سر اور معین سر نے بھی اظہار خیال کیا۔ساتھ ہی مراٹھی زبان کی اہمیت و افادیت پر طلباء و طالبات نے پرجوش انداز میں تقاریرو نظمیں پیش کیں ۔ بچوں کا انداز اتنا بہترین تھا کہ ایسا قطعی نہیں لگ رہا تھا کہ یہ بچے اردو میڈیم کے ہیں ۔ اسکول کے ڈرائنگ ٹیچر بانگی سر نے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تختہ سیاہ پر کُسما گرج کی دیدہ زیب ڈرائنگ بناکر سبھی کا دل جیت لیا ۔ پروگرام کی نظامت رئیس سر نے اور رسمِ شکریہ جہاں آراء میڈم نے ادا کیے ۔ یوم مراٹھی کے کامیاب انعقاد پر اسکول کی صدر مدرسہ فرحت خان نے تمام اساتذہ کو اپنی دلی مبارکباد سے نوازا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.