صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مہاراشٹر کے تمام چیرٹیبل اسپتالوں کی معلومات اب ایک کلک پر

چیرٹیبل اسپتالوں پر قانون کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کاروائی ہوگی

1,015

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) اورنگ آباد ڈویژن سمیت ریاست کے متعدد چیرٹیبل اسپتالوں میں اصول کے مطابق غریب مریضوں کا مفت علاج نہیں کیا جاتا اور ٹال مٹول سے کام لیا جاتا ہے ۔ ان واقعات کی روک تھام کے لئے حکومت کی جانب سے ایک ایسا سافٹ ویئر  تیار کیا گیا جسکے ذریعہ۱۸؍ ضلعوں میں اب ایک کِلِک پر چیریٹیبل اسپتالوں میں غریب مریضوں کے لئے مختص پلنگوں کی پوزیشن معلوم ہوجائے گی ۔ مہاراشٹر میں تقریباً ۴۳۰ چیرٹیبل اسپتال ہیں ان اسپتالوں میں تقریباً ۱۰ فیصد پلنگ غریب مریضوں کے مفت علاج کے لئے مختص رکھنا لازمی ہے ۔ اس طرح اسپتالوں کے مین گیٹ پر بی پی ایل کے مریضوں کے لئے علاج کے انتظام کی معلومات واضح طور پر شائع کرنا ضروری ہے ۔ چیریٹی کمشنریٹ نے ایسے اسپتالوں کے نام کے بورڈ پر چیرٹیبل تحریر کرنا لازمی کردیا ہے ۔ لیکن بعض اسپتالوں نے اس پر عمل نہیں کیا اس لئے حکومت نے چیرٹیبل اسپتالوں میں ۱۰ فیصد پلنگ غریب مریضوں کے مفت علاج کے لئے مختص رکھنے کا رول ہی نافذ کردیا ۔ جو چیرٹیبل اسپتال اس رول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے جائیں گے انہیں سخت قانونی چارہ جوئی کی وارننگ دی گئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.