صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کچرا چننے والے مزدوروں کو اجرت کے بقایہ جات ادا کرنے کا مطالبہ

1,026

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) شہر میں کچرا چننے والے مزدوروں کو کام کی اجرت فوری ادا کی جائے اور ان کے سبھی جائز مطالبات جلد پورے کئے جائیں ۔ اس مطالبے پر کاغذ کانچ اورپترا کامگار سنگٹھنا کی جانب سے کارپوریشن دفتر پر احتجاج شروع کیا گیا ہے ۔ گذشتہ سال فروری میں کچرا صفائی اور اسے ٹھکانے لگانے کا مسئلہ پیدا ہونے کے بعد اپریل ۲۰۱۸ میں کچرا صفائی کے کام پر ان خواتین کو لگایا گیا تھا جو شہر میں گلی گلی گھوم کر کچرا کانچ اور پترا چنتے ہیں ۔ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے انھیں شناختی کارڈ دینے اور کام کا  معاوضہ ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔

کانچ کاغذ اور پترا کامگار سنگٹھنا ساتھی سبھاش لومٹے نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن ۱۳۴ مزدوروں کو شناختی کارڈ جاری لیککن اب بھی ۱۱۶ مزدوروں کو شناختی کارڈ نہیں دیئے گئے ۔ سالِڈ ویسٹ منجمنٹ سے متعلق کچرا صفائی کرنے والے ان مزدوروں کو اب تک کارپوریشن کی ملازمت میں شامل نہیں کیا گیا ۔ اسی طرح انھوں نے جو کام کیا اس کا معاوضہ بھی ادا نہیں کیاگیا ۔ لومٹے نے بتایا کہ ان مطالبات کو جلد پورا کرنے کا وعدہ خود میئر نند کمار گھوڑیلے نے کیا تھا لیکن اب تک وہ پورا نہ ہونے پر مجبور کاغذ کانچ پترا کامگار سنگٹھنا کی قیادت میں خواتین نے بے مدت ہڑتال شروع کی ہے اور میئر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ مزدوروں کے جائز مطالبات کی یکسوئی نہیں کرتا یہ ہڑتال یونہی جاری رہیگی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.