صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ضابطہ اخلاق کے نفاذ سے قبل ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا جائے

میئر نند کمار گھوڑیلے کی تمام شعبہ جات کے افسران کو ہدایت

1,072

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر ضابطہ اخلاق نافذ ہونے سے قبل سبھی منظور شدہ کاموں کا افتتاح کرلیا جائے ۔ یہ ہدایت میئر نند کمار گھوڑیلے نے سبھی ایچ او ڈیز کو آج منعقدہ جائزہ میٹنگ میں دی۔ واضح رہے کہ پارلیمانی انتخابات ۲۰۱۹ کے لئے مارچ مہینے کے لئے پہلے ہفتہ میں ضابطہ اخلاق نافذ کئے جانے کا امکان ہے۔ لہذا سبھی سرکاری دفاتر میں ضابطہ اخلاق کے نفاذ سے قبل تمام منظور شدہ ترقیاتی کاموں کیاآغاز کرنے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں تاکہ موصولہ فنڈ حکومت کو واپس بھجوانے کی نوبت نہ آئے یا پھر بجٹ لیپس ہونے نہ پائے اس غرض سے میئر نند کمار گھوڑیلے نے میونسپل افسران کی میٹنگوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ آج انھوں نے سبھی ایچ او ڈیز کی ایک میٹنگ طلب کی ۔ اور مختلف شعبوں کے کام کاج کا جائزہ لیا اسی طرح کون سے سیکشن میں کون کون سے ترقیاتی کام منظور ہونے کی بعد بھی اب تک شروع نہیں کئے گئے اس کی معلومات حاصل کرنے کے بعد انھوں نے سبھی ایچ او ڈیز کو آئندہ آٹھ دنوں میں سبھی منظور شدہ کاموں کے افتتاح کرلینے کی ہدایت دی ۔

اس طرح کارگزار میونسپل کمشنر ڈی پی کلکرنی ٹائون پلانر اے بی دیشمکھ اور ایم بی قاضی کو ہدایت دی کہ ریاستی حکومت کی جانب سے راستوں کے لئے فراہم کردہ ۱۲۵ کروڑ روپیوں سے جن سڑکوں کی فہرست تیار کی گئی ہے اس کی جانچ کی  جائے کہ کیا واقعی ان راستوں کے تعمیری کاموں کی ضرورت ہے اس کے بعد قطعی فہرست شام تک تیار کرکے حکومت کو منظور کے لئے روانہ کی جائے ۔ شہر میں پیدا شدہ پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے ۲۸ فروری کو منعقدہ جنرل باڈی کی میٹنگ میں عین وقت پر انتظامیہ کی جانب سے سو ٹینکرس میں اضافہ کی تجویز رکھی جائے تاکہ اسے منظوری دی جاسکے اور ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد شہر میں پانی کا مسئلہ پیدا نہ ہونے پائے ۔ اس میٹنگ میں کارگزار ڈپٹی میونسپل کشنر ڈی پی کلکرنی ایکزیکیوٹیو انجینئر ہیمنت کولہے خواجہ الیاس قاضی محی الدین پدمے اے بی دیشمکھ وارڈ آفیسر ایس ایس جرارے عظمت خان میرا چوہان مکند کلکرنی نیاتے گھن کچرا پروجیکٹ چیف نند کشور بھومبے اور دیگر سبھی شعبوں کے ایچ او ڈیز شریک تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.