صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

سدھارتھ گارڈن زو میں یومیہ 117.8 کلو گوشت لگتا ہے

جنرل باڈی میٹنگ میں منظوری کے بغیر میئر کی رولنگ بغیر ٹینڈر جاری کرنے میں جلد بازی

1,126

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) میونسپل کارپوریشن کے سدھارتھ گارڈن میں جانوروں کو بیگ سپلائی کرنے کے لئے ہر سال ایک کانٹریکٹر نامزد کیا جاتا ہے اس کے لئے جنرل باڈی میٹنگ کے سامنے تجویزپیش کی جاتی ہے اور اس تجویز کی منظوری کے بعد ٹینڈر کاروائی کو عمل میں لایا جاتا ہے ۔ لیکن اس مرتبہ زو انتطامیہ نے جنرل باڈی میٹنگ میں ایک تجویز کی منظوری کے بعد میئر کے رولنگ کی منظوری کے بغیر ٹینڈر جاری کرنے میں جلد بازی دکھائی ہے میئر نند کمار گھوڑیلے نے سدھارتھ گارڈن اور زو سیکشن کی میٹنگ لی اس موقع پر گارڈن سپرنٹنڈنٹ وجئے پاٹل نے جانورو ںکے بیف کی خریدی کا ۶۶ لاکھ ۱۹؍ ہزار ۹۵۰ روپئے کے خرچ پر مبنی ایک تجویز میئر کے سامنے پیش کی اس طرح اس کام کے لئے ٹینڈر جاری کیا گیا ۔ اس طرح کی وضاحت بھی کی تب میئر نے کہا کہ اب تک اس تجویز کو منظوری نہیں دی پھریہ ٹینڈر جاری ہوا کیسے ؟ انہوں نے دوبارہ اس بات کو دہرایا کہ تجویز پر اب تک میں نے دستخط نہیں کئے جب انہوں نے اپنے سیکشن کے افسران کو فون کرکے پوچھ تاچھ کی تو پتہ چلا کہ میئر نے اب تک اس تجویز کو رولنگ کے ساتھ منظوری نہیں دی ۔

اس بات پر پردہ ڈالنے کے لئے میئر نے ایک لیٹر جاری کرکے فوراً اس رولنگ کو منظوری لینے کی ہدایت دی۔ واضح ہو کہ زو میں روزانہ ایک کوئنٹل سے زائد بیف لگتا ہے ان جانوروں کو ہفتہ ایک دن گوشت نہیں دیا جاتا جس کی وجہ سے سال میں ۳۱۳ دن گوشت سپلائی کیا جاتا ہے ۔ فی الوقت مارکیٹ ریٹ کے مطابق گوشت ۱۸۰ روپئے کلو ہے اور اسی بھائو والا گوشت ان جانوروں کو دیا جاتا ہے جبکہ ان جانوروں کو ویسا گوشت نہیں دیا جاتا ہے ۔ جیسا دیا جانا چاہئے اور سال بھر کا ٹینڈر ہونے کی وجہ سے یہ گوشت ۱۲۰ روپئے کلو سے ۱۴۰ روپئے کلو کے حساب سے دینا چاہئے یہ اطلاع ذرائع نے دی پھر بھی ۱۸۰ روپئے کے حساب سے جو گوشت دیا جارہا ہے اس کا ٹینڈر ۶۶ لاکھ ۱۹ ہزار کا ہے ۔ جانوروں میں پیلا شیر ۷ کلو سفید شیر ایک کلو اور کل آٹھ شیروں کو روزآنہ ۱۲ سے ۱۳ کلو گوشت لگتا ہے ۔ وہی پانچ مگر مچھ ہونے کی وجہ سے ۳ چیتوں کو ۴ سے ۵ کلو گوشت فراہم کیا جاتا ہے ۔ وہی پانچ مگر مچھ ہونے کی وجہ سے ہر مگرمچھ کو دیڑھ کلو گوشت کولہوں کو ۴ کلو دو اود بلائو کو ایک ایک کلو ایک لومڑ کو ۲ کلو اس طرح ۵۔۱۱۷ کلو گوشت لگتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.