صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

رئیس ہائی اسکول میں پُلوامہ حملہ میں جان قربان کرنے والوں کو یاد کیا گیا

1,157

بھیونڈی : (عارف اگاسکر) شہر کے قدیم ترین تعلیمی ادارے کوکن مسلم ایجوکیشن سوسائٹیز سردار حاجی امیر صاحب رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج کے طلبہ واساتذہ نے پُلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں قربان ہوئے فوجی جوانوں کو دو منٹ خاموش رہ کرخراجِ عقیدت پیش کیا ۔ اس موقعے پر پرنسپل انصاری ضیاء الرحمن نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو ملک میں امن و امان قائم رکھنے میں اپنا موثر کردار ادا کرنا ہو گا ۔

تمام حاضرین نے اس دہشت گردی کے نتیجے میں قربان ہونے والے جوانوں کے افرادِ خانہ سے اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ سیکنڈری اسکول اور جونیر کالج کے تمام طلبہ و اساتذہ نے اسکول میدان میں صف بہ صف کھڑے ہوکر نہ صرف جانباز جوانوں کو خراج پیش کیا بلکہ یہ پیغام بھی دیا کہ اس طرح کے دہشت گردانہ واقعات بھارتیو ں کو ڈرا نہیں سکتے بلکہ ان میں مزید اتحاد و یگانگت کے جذبے کو فروغ دینے کا سبب بنیں گے ۔ اس اہم تقریب کا آغاز نہم جماعت کے انصاری عبدالرحمن کی قرات اور ہشتم جماعت کے انصاری صادق جاوید عالم کے ترجمے سے ہوا اورمدثر شیخ کے ذریعے قومی گیت پر یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.