صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مشہور ڈرامہ نگار و ہدایت کار صادق انصاری کو اعزاز

772

بھیونڈی : (عارف اگاسکر) شہر بھیونڈی کے معروف ڈرامہ نگار و ہدایت کار ، کے ۔ایم۔ ای۔ سو سائٹیزعوامی ای لائبریری کے انچارج صادق انصاری کو ڈرامہ کے فروغ میں گراں قدر خدمات کے لئے فنکار اکیڈمی ،کویت کی جانب سے بھارتی ودیا بھون آڈیٹوریم ، ممبئی میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں مہمان خاص معروف فلمی اداکار جانی لیور کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا ۔ اس خوشی کے موقعے پر کے ایم ای سوسائٹی کے اعزازی جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصدق پٹیل ، رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے چیئرمین جناب شفیع مقری ، پرنسپل جناب ضیاء الرحمن انصاری،وائس پرنسپل عامر صدیقی ، اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر مخلص مدعو ، سپر وائزرس محمود برکتی ، فیروزالدین شیخ،اسرار پٹھان،واے سی ایم او یو اسٹڈی سینٹر کے کوآرڈی نیٹر عبدالعزیز انصاری ، جملہ اسٹاف واراکین ای لائبریری کی جانب سے جناب صادق انصاری کو مبارک باد پیش کی جاتی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.