صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مدینۃ العلوم ہائی اسکول ناندیڑ میں بین المدارس صفائی مہم پر پوسٹرمقابلے اور کرافٹ میلے کا انعقاد

1,341

ناندیڑ : ملک بھر میں صفائی مہم کونتیجہ خیز بنانے و شہر میں صفائی بیداری کا پیغام عام کرنے کے مقصد سے 20 دسمبر کو مدینۃ العلوم ہائی اسکول ناندیڑ میں بین المدارس ڈرائنگ مقابلوں کا شاندار انعقاد عمل میں آیا ۔ اس مقابلے میں مختلف مدارس کے 360طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اورسوچھ بھارت کے موضوع پر اپنی فنی وتخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نہایت ہی عمدہ پوسٹرس تیار کیے ۔ علاوہ ازیں ان مقابلوں کے ساتھ ساتھ غیر کارآمدو روز مرہ کی اشیاء سے بنائے گئے فن پاروں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا کہ جس میں پنجم تا ہشتم کی طالبات کی ہنر مندی و دستکاری کے ایسے نادر و منفرد نمونے رکھے گئے جنہیں دیکھ کر تمام شرکاء ننھے فنکاروں کو داد و تحسین سے نوازے بغیر نہ رہ سکے ۔ ناطرین میں مدرسہ کے ذمہ داروں کے علاوہ شہر کا میڈیا گروپ‘ معزز شہریان و اولیائے طلباء بھی شامل رہے ۔

اس مشترکہ پروگرام کے انعقاد کی عملی جہد میں شامل ’سوچھ بھارت مہم‘ کے پبلسٹی آفیسر شری سْمیت ڈوڈل نے اس پروگرام کے مقصد و حسنِ انتظام کی بھر پور ستائش کی اور صدر معلمہ محترمہ نثار فاطمہ کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے اظہار تشکربجا لایا ۔ اور اس پرگروام کی اعلیٰ پیمانے پر نشر و اشاعت کا تیقن دیا۔مجلس انتظامی کے صدر شفیع احمد قریشی اور معتمد ایڈوکیٹ محمد بہاء الدین بہ نفس نفیس اس مشترکہ پروگرام میں شریک رہے اورطلباء کی بے پناہ اہلیت و صلاحیتوں کا راست مشاہدہ کیا اور طلباء کی کاوشوں ار فنی استعداد کو سراہتے ہوئے یہ کہا کہ اس طرح کے تحریکی پروگروموں سے طلباء کو دوہرا فائدہ حاصل ہوگا ۔ ایک طرف طلباء میں قومی سطح کی ذمہ داری کا احساس بیدار ہوگا تودوسری طرف فن دستکاری کو روزگار کا ذریعہ بنانے میں انھیں ترغیب حاصل ہوگی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.