صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

زبیر احمد کی کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت حلقہ شمال صدر عہدے پر نامزدگی

1,229


ناندیڑ : کانگریس کے ریاستی صدر و رکن پارلیمینٹ اشوک راؤ چوہان کے ہاتھوں گزشتہ دنوں محمد زبیر احمد نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ آج انھیں کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت شمال کا صدر نامزد کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر و رکن اسمبلی ڈی پی ساونت اور ایم ایل سی امر راجورکر اور سابق اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین و کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت ضلع صدر شمیم عبداللہ کی موجودگی میں محمد زبیر احمد کو ناندیڑ کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت شمال کے صدر عہدے کا تقرری مکتوب دیا گیا ۔ اس موقع پر کارپوریٹر علیم خان ، نمائندہ کارپوریٹر حبیب مولانا ، نمائندہ کارپوریٹر وجے ییونکر ، سنتوش مڑے ، یوتھ کانگریس ناندیڑ شہر ضلع صدر وٹھل پاؤڑے ، شعبہ اقلیت کے حلقہ جنوب صدر ، محمد نجیب عرف اجو بھائی ، شعبہ اقلیت ضلع نائب صدر ماجد بھائی بیکری والے ، حلقہ شمال کے یوتھ نائب صدر سید نوشاد علی ، جنوب یوتھ جنرل سیکریٹری عبدالحبیب باغبان ، شعبہ اقلیت جنوب نائب صدر محمد شفیق ، محمد ندیم ، امداد خان ، سید ریحان ، شیخ عظیم ، ناصر حسین ، و دیگر کئی کانگریسی عہدیداران و کارکنان موجود تھے ۔

یہاں پر اس بات کا تذکرہ کرنا بے جا نہ ہوگا کہ گزشتہ کئی سال سے مسلسل اقلیتوں می فلاح و بہبود کے لئے محمد زبیر احمد نے حتی الامکان کوششیں کیں اور اقلیتوں کو انصاف دلانے کی اور انھیں تعلیمی ، سماجی ، معاشی طور پر مستحکم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے ۔ کئی اقلیتی اسکیمات سے اقلیتوں کو انکے جائز حقوق کی عمل آوری کرائی ہے ۔ وہیں سرکاری دفاتر میں اپنی ایک مضبوط پکڑ بناتے ہوئے اقلیتوں کو حاصل شدہ حقوق سے استفادہ کی کامیاب کوشش کی ہے ۔ محمد زبیر احمد نے اپنے اخباری بیان میں اپنی نامزدگی پر ریاستی صدر اشوک راؤ چوہان اور دیگر سینئیر قائدین کا شکریہ ادا کیا اور آئیندہ بھی اقلیتوں کے مسائل پر کام کرتے رہنے کا عزم ظاہر کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.