صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ممبئی میں منعقدہ گلو بل ٹیکسٹائل ٹیکنا لو جی اینڈ انجنیئرنگ نمائش میں صنعت کاروں سے شریک ہو نے کی اپیل

1,339

بھیونڈی:(عارِف اگاسکر) بھارتی رِیاست مہاراشٹر کے بھیونڈی شہر میں گزشتہ دنوں ’انڈین انٹر نیشنل ٹیکسٹائل مشینری ایکز بیشن سو سائٹی‘ کے زیر اہتمام پاورلوم صنعت سے وابسطہ افراد کے لیےایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مذکورہ سو سائٹی کی ڈائرکٹر سیما شری واستو نے حاضرین سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پاورلوم صنعت میں جدید دور کے مطابق تبدیلی آئی ہے یہی وجہ ہے کہ ملک میں روایتی ہتھ کرگھے کے بجائے اب بجلی کے ذریعہ پاورلوم چلائے جا رہے ہیں ۔ لیکن آج بھی مذکورہ صنعت میں کوئی جدت نہ ہو نے سے بین الا قوامی مارکیٹ میں ہندوستانی کپڑا اپنا کوئی مقام نہیں بنا سکا ہے ۔ اسی مقصد کےحصول کے لیے ۱۸؍ سے ۲۰؍جنوری ۲۰۱۹ء تک ممبئی کے گورے گائوں میدان میں دوسرے گلو بل ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی اینڈ انجنیئرنگ نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

یہاں کےروایتی پاورلوم مالکان کو بین الا قوامی مارکیٹ کی نت نئ ٹیکنا لوجی اورجدید مشینوں کی جا نکاری سے روشناش کیاجائے ۔ وہ نئی ٹیکنا لوجی کا استعمال کر کےکپڑے کی بہترین کوالیٹی تیار کرسکیں تاکہ کپڑے کی بر آمدگی کے کارو بار میں اضافہ ہو ۔ اس موقع پر بھیونڈی پاور لوم اسوسی ایشن کے یو سف حسن مومن ، پی ڈی ایکس ایل کے صدر پر شو تم ونگا ، سابق رکن اسمبلی عبد الرشید طاہر مومن ، بی ڈی چٹرجی ، کیتن سنگھوی اور ہلاری ویشا اوسوال پاورلوم سنگھٹنا کے رتی لال سماریا ، چندولال سماریا ، ترو پتی شری پورم ، دھیرج گالیا وغیرہ سمیت  بڑی تعداد میں پاورلوم مالکان موجود تھے ۔

حاضرین سے خطاب کر تے ہوئے سیما شری واستو نے مزید کہا کہ مذکورہ نمائش میں ۳۲؍ ممالک کےصنعتکاروں کے تقریباً۴۵۰؍ اسٹال لگائے جائیں گے ۔ مذکورہ نمائش میں اسپِننگ مشینری ، کُرے کپڑا تیار کرنا ، کپڑا ڈائینگ پروسیس ، رنگ و روغن پروسیس ، گارمینٹ صنعت ، ڈیجیٹل پرنٹنگ ، نیٹنگ اینڈ ہوزیری مشنیری سمیت جدید مشینیں رکھی جائیں گی ۔ جس کے لیے یہاں کے چھوٹے صنعتکاروں کی بین الاقوامی سطح کے صنعتکاروں کے ساتھ ہم بات چیت کروائیں گے ۔ بھیونڈی کے چھوٹے صنعتکاروں کو چاہیئے کہ وہ پاورلوم صنعت کی تجدید کاری اور اس میں تبدیلی لانے کے لیے مذکورہ نمائش میں ضرور شریک رہیں ۔

پرشوتم ونگا نے کہا کہ مذکورہ نمائش بھیونڈی کی پاورلوم صنعت کے چھوٹے اورمتوسط تاجروں کے لیے سنہری مو قع ہے ۔ اس لیے انھیں چاہیئے کہ وہ مذکورہ نمائش میں شریک ہو کر اپنے کاروبار میں اضافہ کر نے کی کو شش کریں ۔ سابق رکن اسمبلی عبد الرشید طاہر مومن نے حاضرین سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بھیونڈی شہر کو اب مذکورہ صنعت کے لیے تجدید کاری کی ضرورت ہے اگر ایسا نہیں کیا تو مسابقت کے اس دور میں انھیں دشواریوں کا سامنا کر نا پڑے گا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ مذکورہ نمائش کےذریعہ انھیں یہ سنہرا موقع حاصل ہوا ہے اس لیے ضروری ہے کہ اس سے فائدہ اٹھایا جائے ۔ مذکورہ نمائش میں شرکت کے لیے مفت بس سروس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.