صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ریاستی سطح کے تقریری مقابلے میں رئیس جونیئر کالج کو اول انعام

1,171

بھیونڈی : گذ شتہ دنوں اعظم کیمپس پونا کے زیر اہتمام جاری عابدہ انعامدار سینئر کالج میں سہ لسانی لیڈی طاہرالنساء تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ مقابلے میں اردو ، ہندی اور مراٹھی زبان میں کل ۴۰ طلبہ و طالبات کے ذریعے تقریریںپیش کی گئیں ۔ ریاستی سطح پر منعقدہ اس تقریری مقا بلے میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج ،بھیونڈی میں زیر تعلیم گیارہویں آرٹس الف کی طالبہ مومن نباء الطاف نے ’ٹکنالوجی کے دور میں زبان کی اہمیت‘ـ عنوان پر بہترین تقریر پیش کی اور اردو تقاریر کے مابین اول انعام کی حقدار رہی ۔

انعام یافتہ طالبہ کو مہمانان کے ہاتھوںٹرافی اور پچیس سو رو پیہ نقد انعام سے نوازا گیا ۔ واضح ہو کہ مذکورہ طالبہ کی تیاری کے فرائض ماحولیات کی معلمہ حنا فرحین مومن نے انجام دیا تھا ۔ اس کامیابی پر رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے چیئرمین محمد شفیع مقری ، پرنسپل ضیاء الرحمن انصاری ، وائس پرنسپل عامر صدیقی ، اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر مخلص مدعو ، سپر وائزرس محمود برکتی ، فیروزالدین شیخ ، اسرار پٹھان ، وائی سی ایم او یو کے کوآر ڈینیٹر عبدالعزیز انصاری اورجملہ اسٹاف کی جانب سے کامیاب طالبہ اور رہنمائی کرنے وا لی معلمہ کو مبا رک باد پیش کی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.