صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ضلعی سطح کے فائنل مقابلے میں بھیونڈی ڈاکٹر س کرکٹ کلب کی جیت

1,185

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر) گذشتہ دنوں بدلا پور ڈاکٹرس ایسو سی ایشن کے زیر اہتما م بدلا پور میونسپل گراؤنڈ پرڈسٹرکٹ لیول کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ جس میں کلیان ، بھیونڈی ، الہاس نگر ، بدلا پور اور کرجت کی کل ۶؍ٹیموں نے شرکت کی ۔ فائنل مقابلہ بھیونڈی ڈاکٹرس کرکٹ کلب (بی ڈی سی سی) اور بدلا پور ڈاکٹرس کی ٹیم کے درمیان ہوا ۔  بدلا پور کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بھیونڈی کی ٹیم کو بلے بازی کی دعوت دی ۔ بھیونڈی کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دیئے گئے  ۶؍ اورس میں۶۳؍رن کا  ٹارگٹ پیش کیا ۔ جواب میں بدلا پور ڈاکٹرس کرکٹ ٹیم دیئے گئے اوورس میں صرف ۲۸ رن ہی بناسکی ۔ اس طرح بھیونڈی کی ٹیم نے ۳۵ رن سے میچ جیت کر ٹرافی پر قبضہ کرلیا ۔

واضح ہو کہ بھیونڈی ڈاکٹرس کرکٹ کلب کی ضلعی سطح پر اس سال کی یہ تیسری شاندار جیت ہے ۔ ڈاکٹر نبی حسن انصاری کو بہترین بلے باز اور ڈاکٹر اسون شیٹی کو بہترین گیند باز کے اعزاز سے نوازا گیا اسی طرح ڈاکٹر ساجد مومن کو سات سکسر مارنے پر نقد انعام سے نوازا کیا ۔ بھیونڈی ڈاکٹرس کرکٹ کلب ٹیم کے کپتان ڈاکٹر ابو سفیان عبدالسلام خان کے مطابق بی ڈی سی سی ٹیم کی کامیابی میں ڈاکٹرعبداللہ خان ، ڈاکٹر فہد شیخ ، ڈاکٹر عظیم نثار اور ڈاکٹر حمید چودھری کا گراں قدر تعاون شامل تھا ۔ بھیونڈی ڈاکٹر کرکٹ کلب کی اس شاندار کامیابی پر ٹیم کے سرپرست ڈاکٹر ابو طالب انصاری ، صد ر ڈاکٹر علی احمد ، نائب صدر ڈاکٹر عاقب خان اور ڈاکٹر شکیل اسلام شیخ نے فاتح ٹیم کے کپتان اور سبھی کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.