صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اے ایم یو کے پروفیسر بی پی سنگھ نے جاپان میں نیوکلیائی فیوژن ری ایکشن پر ریسرچ پیپر پیش کیا

1,201

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے شعبۂ طبیعیات کے پروفیسر بی پی سنگھ نے سونِک سٹی ، اومیا ، سوتاما ، جاپان میں منعقدہ تیرہویں بین الاقوامی نیوکلیئس ۔ نیوکلیئس ٹکراؤ کانفرنس (NN2018) میں شرکت کی اور ’آین ٹکراؤ میں نامکمل فیوژن ری ایکشن ڈائنمِکس‘ کے مطالعہ پر اپنے گروپ کے ذریعہ کی جارہی تحقیق پر خطبہ دیا اور پوسٹر بھی پیش کیا ۔
اس موقع پر پروفیسر سنگھ نے ایکسیلریٹر پر مبنی تحقیقی مرکز ’ریکین نِشینا سنٹر‘ کا دورہ بھی کیا جو ریڈیو ایکٹیو آین بیم سہولت کے نامور اداروں میں سے ایک ہے ۔ پروفیسر سنگھ اپلائیڈ نیوکلیئر فزکس کے سائنسداں ہیں اور موجودہ وقت میں پیلیٹران ایکسیلریٹر سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے نامکمل فیوژن ری ایشن کے ساتھ ہیوی آین فیوژن ری ایکشن کے تجرباتی مطالعہ پر کام کررہے ہیں ۔
پروفیسر بی پی سنگھ کے 100؍ سے زائد تحقیقی مقالے بین الاقوامی مجلوں میں شائع ہوچکے ہیں ۔ حال ہی میں ان کی ایک کتاب ’فنڈامنٹلس اینڈ اپلی کیشنس آف ہیوی۔آین کولیژنس‘ کیمبرج یونیورسٹی پریس سے شائع ہوئی ہے ۔ وہ انٹر یونیورسٹی ایکسیلریٹر سنٹر ، نئی دہلی کے ایکسیلریٹر یوزر کمیٹی کے صدر ، گورننگ بورڈ اور گورننگ کونسل کے رکن رہے ہیں ۔ فی الوقت وہ ویری ایبل اِنرجی سا ئیکلوٹران سنٹر ، نیوکلیائی توانائی محکمہ ، حکومت ہند کی قومی سا ئیکلوٹران یوزرس کمیٹی کے رکن ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.